1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

گاندھی خاندان میں پھوٹ

16 اپریل 2014

بھارت کی اپوزیشن لیڈر سونیا گاندھی کی صاحبزادی اور کانگریس لیڈر راہول گاندھی کی بہن پریانکا گاندھی کو اس وقت بھارتی سیاسی منظر نامے میں ایک غیر معمولی مقام حاصل ہے۔

https://p.dw.com/p/1Bja6
تصویر: DW/S. Waheed

عمر میں پریانکا راہول سے دو سال چھوٹی ہیں تاہم انہیں اپنے بھائی سے زیادہ مضبوط سیاسی شخصیت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ کانگریس پارٹی اس وقت افراتفری کا شکار ہے اور راہول گاندھی بھارت کے حالیہ انتخابات میں ممکنہ بھاری شکست سے بچنے کی جدو جہد کر رہے ہیں۔

پریانکا کا غُصہ اپنے کزن پر

پریانکا کا اپنے بھائی راہول گاندھی کے ایک انتخابی جلسے میں انتخابی مہم کے دوران صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ اپنے چچازاد بھائی وارون کو معاف نہیں کریں گی کیونکہ وارون اس بار کے الیکشن میں ہندو نیشنلسٹ پارٹی بی جے پی کی طرف سے لڑ رہے ہیں۔ اُدھر بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر اور وزیر اعظم کے عہدے کے امیدوار نریندر مودی عوام کی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب ہوتے دکھائی دے رہے ہیں جنہوں نے اپنی انتخابی مہم اور نعروں میں ملک کی معیشت کو عروج پر پہنچانے اور 1947ء کی آزادی کے بعد سے ہندوستان کی سیاست پر چھائے ہوئے گاندھی اور نہرو گھرانے کے غلبے اور اس سلطنت کا خاتمہ کرنے جیسے وعدے کیے ہیں۔

Indien Varun Gandhi
ورون گاندھیتصویر: UNI

شمالی بھارت کے مقام امیٹھی میں ایک بیان دیتے ہوئے پریانکا کا کہنا تھا،"یہ کو فیملی ٹی پارٹی نہیں ہے۔ یہ معاملہ ہے ایک نظریاتی جنگ کا۔ اگر میری اولاد نے بھی یہ حرکت کی ہوتی تو میں اُسے بھی معاف نہ کرتی"۔ پریانکا کا اشارہ ورون کی طرف تھا جوایک قریبی حلقے سے بطور اپوزیشن امیدوار الیکشن میں کھڑے ہوئے ہیں۔

پریانکا کے یہ بیانات بھارت کی سب سے معروف سیاسی جماعت کانگریس پارٹی میں ایک طویل عرصے سے پائی جانے والی اندرونی کشیدگی کو منظر عام پر لانے کا سبب بنے ہیں۔ کانگریس پارٹی کی ہر نقل و حرکت پر بھارت کی ایک ارب سے زیادہ کی آبادی کی نگاہیں جمی رہتی ہیں جبکہ کانگریس پارٹی کی داخلی سیاست کو بہت راز میں رکھا جاتا ہے۔

ورون کون ہیں؟

ورون اندھرا گاندھی کے چھوٹے بیٹے سنجیو گاندھی کے بیٹے ہیں۔ سنجیو گاندھی 1980 ء میں ہوائی جہاز کے ایک حادثے میں ہلاک ہو گئے تھے۔ راہول اور پریانکا اندھرا گاندھی کے بڑے بیٹے راجیو گاندھی کی اولادیں ہیں۔ راجیو گاندھی 1991 ء میں تامل باغیوں کے ایک خود کُش حملے میں مارے گئے تھے۔ اپنے شوہر کے انتقال کے بعد ورون کی ماں نے اندھرا گاندھی سے ناطہ توڑ لیا اور اُن کی کانگریس جماعت کی کٹر مخالف بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ نہ صرف یہ بلکہ وہ بے جے پی کی ایک حکومت میں وزیر بھی رہ چُکی ہیں۔

Rajiv Gandhi mit Menschen auf der Straße
راجیو گاندھی 1991 ء میں تامل باغیوں کے ایک خود کُش حملے میں مارے گئے تھےتصویر: picture-alliance/KPA/United Archives

حالیہ انتخابات گاندھی خاندان کی تقسیم کا مظہر

پریانکا بارہا کہہ چُکی ہیں کہ وہ صرف اپنی ماں، کانگریس پارٹی لیڈر سونیا گاندھی اور اپنے بھائی راہول گاندھی کے انتخابی حلقوں میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ کانگریس کے ایک ترجمان کے ایک تازہ ترین بیان میں کہا گیا ہے کہ پریانکا کے اس موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ سونیا گاندھی نے اترپردیش کے انتخابی حلقے امیٹھی اور ریاست کرناٹک کے انتخابی حلقے بیلاری سے ماضی میں انتخابات جیتے ہیں۔ ان کی بیٹی نے کہا کہ اس بار انتخابات میں رائے بریلی کے عوام ان کی ماں کے حق میں ووٹ دیں گے۔ پریانکا نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا تھا،"یہ انتخابات بھارتی عوام کے دل جیتنے کی جنگ ہیں"۔ ٹیلی وژن چینلز کی رپورٹوں کے مطابق ورون نے اپنی چچازاد بہن کے اس بیان کے جواب میں کہا ہے کہ پریانکا تہذیب کے دائرے کو پار کر گئی ہیں۔

کانگریس پارٹی کے سینیئر سیاستدانوں کی طرف سے پریانکا پر زور دیا جا رہا ہے کہ وہ 129 سال پُرانی اس سیاسی جماعت کے مستقبل کو بچانے میں فعال اور اہم کردار ادا کریں۔

واضح رہے کہ بہت سے مبصرین کا خیال ہے کہ اس بار کانگریس پارٹی کو بُری طرح شکست کا سامنا ہو سکتا ہے۔