گٹروں کے ڈھکن عموماﹰ چوری ہو جاتے ہیں، وجہ یہ ہے کہ ان میں موجود دھاتیں اور دیگر مواد بیچا جا سکتا ہے، اس کا حل پلاسٹک سے بنے ڈھکن ہو سکتے ہیں۔ پلاسٹک کو دوبارہ استعمال میں لاتے ہوئے کراچی میں گٹر کے مضبوط ڈھکن بنائے جا رہے ہیں جو شہریوں کی زندگیوں اور ساتھ ہی ماحول کی حفاظت کے ضامن ہیں۔ تفصیلات جانتے ہیں ڈی ڈبلیو کے ماحولیاتی صحافت سے متعلق تربیتی پروگرام ’ایکوفرنٹ لائن‘ میں شامل فہمیدہ یوسفی سے۔