ہریالی ذہنی اور جسمانی صحت کے لیے ضروری
5 جولائی 2017اشتہار
برطانیہ کی یونیورسٹی آف ایسیکس میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق کسی بھی سرسبز و شاداب ماحول میں ورزش کرنے سے انسان کی ذہنی صحت بہتر ہوتی ہے اور خود اعتمادی میں اضافہ ہوتا ہے۔
اس تحقیق کے مطابق سرسبز مقام پر ورزش کے پہلے پانچ منٹ میں ہی انسان کے موڈ میں واضح تبدیلی آتی ہے۔ اور اگر ورزش کسی ایسے مقام پر کی جائے جہاں ہریالی کے ساتھ ساتھ پانی بھی ہو تو اس کے زیادہ مثبت نتائج حاصل ہوتے ہیں۔
چہل قدمی، سائیکل چلانا، باغبانی یا ہریالی کے قریب کوئی اور جسمانی ورزش چند منٹوں میں آپ کا موڈ خوش گوار کر دے گی۔