1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

’ہیلو ریچ‘ نامی ویڈیو گیم کے نئے ایڈیشن کا اجراء

14 ستمبر 2010

Halo: Reach ایک ایسی انتہائی کامیاب اور پسندیدہ ویڈیو گیم ہے، جس کے دنیا بھر میں شائقین ، خاص طور پر نوجوان ان دنوں اس لئے بڑے بے چین ہیں کہ آج منگل کے روز اس کمپیوٹرگیم کا نیا ایڈیشن جاری کیا جا رہا ہے۔

https://p.dw.com/p/PBla
پوری دنیا میں اس کھیل کے کروڑوں شائقین ہیںتصویر: www.xbox.com

یہ کھیل ایک ایسی ویڈیو گیم ہے، جس میں کھیلنے والے کو سائنس فکشن کے ایک کردار کے طور پر اس کھیل کے دیگر کرداروں کو شوٹ کرنا ہوتا ہے۔ یہ گیم ویڈیو گیمز تیار کرنے والے امریکی ادارے Bungie کی تیار کردہ ہے، جس کو عالمگیر شہرت اور مقبولیت مائیکروسافٹ گیمز سٹوڈیوز کی وجہ سے ملی۔ Halo: Reach نامی یہ ویڈیو گیم صرف مائیکروسافٹ گیمز سٹوڈیوز کے تیار کردہ Xbox 360 نامی conosle کے ساتھ ہی کھیلی جا سکتی ہے۔

مائیکروسافٹ گیمز سٹوڈیوز کے نائب صدر Phil Spencer نے سان فرانسسکو میں صحافیوں کو بتایا کہ ’ہیلو ریچ‘ کے نئے اور پہلے سے بہتر ایڈیشن کو لانچ کر کے ان کے ادارے نے پوری دنیا میں اس کھیل کے کروڑوں شائقین سے کیاگیا اپنا وعدہ پورا کر دیا ہے۔

Screenshot - Halo 2 Videospiel für die XBox
مائیکروسافٹ کی طرف سےمئی میں اس کھیل کے آن لائن مقابلوں کے انعقاد کا اہتمام کیا گیا تھاتصویر: www.xbox.com

فِل سپینسر کے بقول اس گیم کی وجہ سے، جو ایک بہت ہی کامیاب blockbuster ہے، سال رواں ’ایکس باکس‘ کی تاریخ کا سب سے کامیاب سال ثابت ہو سکتا ہے۔ Halo Reach نامی اس گیم کا نیا ایڈیشن آج سے 25 سے زائد ملکوں میں فروخت کے لئے پیش کیا جا رہا ہے۔

اس نئی ویڈیو گیم پروڈکٹ کی لانچنگ کے لئے دنیا بھر میں گزشتہ رات ہزاروں بڑی بڑی دکانوں کو خاص طور پر اس لئے کھلا رکھنے کا پروگرام بنایا گیا تھا کہ رات بارہ بجے منگل چودہ ستمبر کا دن شروع ہوتے ہی اس گیم کے شائقین یہ گیم خرید سکیں۔

مائیکروسافٹ کی طرف سے اس سال مئی میں اس کھیل کے آن لائن مقابلوں کے انعقاد کے ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا تھا، جس کے لئے دنیا کے مختلف ملکوں سے ہر عمر کے قریب 2.7 ملین شائقین نے اپنی رجسڑیشن کروائی تھی۔

اس گیم کے پہلے ایڈیشن کا نام Halo: Combat Evolved تھا اور مائیکروسافٹ کے مطابق آج تک اس گیم کی دنیا بھر میں کُل 34 ملین سے زائد کاپیاں فروخت ہو چکی ہیں۔

رپورٹ: عصمت جبیں

ادارت: مقبول ملک

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں