1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ہیوی ویٹ باکسنگ: کلِچکو اور چیمبرز کا مقابلہ آج رات

20 مارچ 2010

ہیوی ویٹ باکسنگ ٹائٹل کے لئے ہفتے کی رات جرمن شہر ڈسلڈورف میں یوکرائن سے تعلق رکھنے والے اور جرمنی میں رہائش پذیر عالمی چیمپئین باکسر ولادیمیر کلِچکو اور امریکہ کے ایڈی چیمبرز کے درمیان مقابلہ ہے۔

https://p.dw.com/p/MYIZ
تصویر: picture-alliance/dpa

تینتیس سالہ کلِچکو، جو دونوں کلِچکو برادران میں سے زیادہ کامیاب پیشہ ور باکسر رہے ہیں، قاذخستان میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ اب تک اپنے کُل 53 مقابلوں میں سے صرف تین میں ہارے ہیں اور 47 مرتبہ انہوں نے اپنے حریف کو ناک آؤٹ کیا۔

Der ukrainische Boxer Wladimir Klitschko, rechts, attackiert den US-Boxer Danell Nicholson, links, waehrend des internationalen WBA-Schwergewichtskampfes in der Kieler Ostsee-Halle am Samstagabend, 20
کلِچکو 47 مرتبہ اپنے حریف کو ناک آؤٹ کرچکے ہیںتصویر: AP

ان کے حریف امریکی باکسر ایڈی چیمبرز کی عمر 27 برس ہے، ان کا تعلق امریکی ریاست پینسلوانیا سے ہے اور وہ اب تک اپنے کُل 35 پیشہ ورانہ مقابلوں میں سے 34 میں کامیاب رہے ہیں، جن میں سے 18 انہوں نے ناک آؤٹ کی بنیاد پر جیتے۔

ولادیمیر کلچکو کا آخری مقابلہ جون 2009 میں جرمنی ہی میں رسلان شاگائیف کے ساتھ ہوا تھا جس میں ان کے مخالف باکسر نویں راؤنڈ میں زخمی ہونے کی وجہ سے مقابلے سے دستبردار ہو گئے تھے۔

ایڈی چیمبرز کا آخری مقابلہ بھی جرمنی ہی میں ہوا تھا اور جولائی 2009 میں ہیمبرگ میں ہونے والے اس مقابلے میں انہوں نے اپنے حریف باکسر آلیکسانڈر دیمیترینکو کو ہرایا تھا۔

رپورٹ : مقبول ملک

ادارت : شادی خان سیف

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں