1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
کھیلاسپین

یوروکپ، اسپین نے ٹائٹل اپنے نام کر لیا

15 جولائی 2024

یورو کپ کے فائنل میں اسپین نے انگلینڈ کو دو گول سے شکست دے کر یہ ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ یوں اسپین یورپیئن چیمپئن شپ چار بار جیتنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔

https://p.dw.com/p/4iIPR
یہ چوتھا موقع ہے کہ اسپین نے یہ ٹائٹل اپنے نام کیا ہے
یہ چوتھا موقع ہے کہ اسپین نے یہ ٹائٹل اپنے نام کیا ہےتصویر: Andrew Surma/Sipa/picture alliance

اتوار کی شب برلن میں منعقدہ یورو کپ کے فائنل میں دوسرے ہاف کے اختتامی لمحات میں اسپین کی جانب سے میکل اویارزبال نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہی۔

’نتیجے سے قطع نظر، آپ سب ہمارے چیمپئن ہیں‘ ایردوآن کی اپنی فٹ بال ٹیم کی حوصلہ افزائی

یورو 2024 فٹبال ٹورنامنٹ: اسپین اور فرانس سیمی فائنل میں پہنچ گئے

یورو کپ کے فائنل میچ کے  پہلے ہاف میں اسپین نے حریف ٹیم برطانیہ پر برتری حاصل کر لی تھی مگر 73 ویں منٹ میںانگلینڈ کی جانب سے کول پالمر نے خوب صورت گول کر کے یہ برتری ختم کر دی۔ لیکن میچ کے اختتام سے چار منٹ قبل متبادل ہسپانوی کھلاڑی میکل اویارزبال نے اپنی ٹیم کو ایک مرتبہ پھر برتری دلائی، جو اسپین کی تاریخی فتح کے جشن پر منتج ہوئی۔

میچ کے بعد اویارزبال کا کہنا تھا، ''میں نے اپنا کام کیا۔ وہی کچھ جو مجھے کرنا چاہیے تھا اور خوش قسمتی سے میرا گول ہماری ٹیم کی فتح کی وجہ بنا۔ جب آپ چھبیس ناموں میں سے ایک ہوں اور (ٹیم میں) چنے جائیں تو یہ ویسے بھی خوش قسمتی ہوتی ہے۔ مگر پھر اپنی ٹیم کی ویسی مدد کرنا جیسے میں نے کی، یہ سب سے اہم بات ہے۔‘‘

ہسپانوی کھلاڑی فتح کا جشن مناتے ہوئے
ہسپانوی کھلاڑی فتح کا جشن مناتے ہوئےتصویر: Wolfgang Rattay/REUTERS

سن دو ہزار آٹھ سے اب تک اسپین پانچ مرتبہ اس یورپی مقابلے کے فائنل میں پہنچ چکا ہے، جب کہ اسے تین مرتبہ کامیابی ملی ہے۔ مجموعی طور پر اسپین چوتھی بار یہ اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔ اس سے قبل تین، تین بار یورپیئن چیمپیئن بننے کا اعزاز اسپین اور جرمنیدونوں کے پاس تھا، مگر اب اسپین چار بار یہ اعزاز اپنے نام کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔

ٹورنامنٹ کے ستارے

اس ٹورنامنٹ کی خاص بات اسپین کی جانب سے میدان میں اتارے جانے والے سترہ سالہ لامین یامل تھے، جنہیں ٹورنامنٹ کے سب سے کم عمر کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل ہوا۔ ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی 28 سالہ  اسٹالورٹ روڈری قرار پائے۔ روڈری فائنل میچ میں زخمی ہو کر میدان سے باہر چلے گئے تھے، تاہم وہ بعد میں دوبارہ میدان میں اترے۔

فٹ بال یورو کپ، اربوں ڈالر کا کاروبار

اسپین کی فتح کے بعد ہسپانوی کوچ لوئس ڈے لا فوئنتے کا کہنا تھا، ''میں بے حد خوش ہوں۔ آج ایک زبردست دن ہے۔ ایک حق دار ٹیم کو یورپی چیمپئن شپ کا تاج ملا ہے۔ میرے لیے یہ بات باعث فخر ہے۔ یہی مومینٹم ہمارے لیے مزید بہتر دنوں کی نوید ہو گا۔‘‘

ع ت/ م ا (کالیکا مہتا)