یورپ میں نئے سال کا جشن منانے کے لیے دس بہترین مقامات
نئے سال کو خوش آمدید کہنے کا مطلب شہروں کو روشنیوں سے سجانا، آتش بازی اور رنگا رنگ تقریبات کا اہتمام ہے۔ یورپ کے مندرجہ ذیل مقامات پر سال نو کا بہترین جشن منایا جاتا ہے۔
برلن
نئے سال کی آمد کے موقع پر جرمن دارالحکومت کے برانڈن برگ گیٹ پر دس لاکھ سے زائد افراد جمع ہوتے ہیں۔ یہاں مِڈ نائٹ آتش بازی کے بعد پورے شہر میں رقص و سرور کی محفلیں شروع ہو جاتی ہیں۔
لندن
برطانیہ میں نئے سال کا استقبال ملکی پارلیمان کے گریٹ کلاک ٹاور ’بیگ بین‘ کی گھنٹیاں بجا کر کیا جاتا ہے۔ اس کے بعد دریائے ٹیمز پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا جاتا ہے۔
ایتھنز
یونانیوں کے لیے نئے سال کا جشن کرسمس سے بھی زیادہ اہم ہوتا ہے۔ یونانی کھانا کھانے، وائن پینے اور آتش بازی کے بعد روایتی طور پر گھروں یا جوا خانوں میں بیٹھ کر تاش کھیلتے ہیں۔
پیرس
اس موقع پر پیرس کا مرکز آتش بازی کی بو سے بھر جاتا ہے لیکن اِس دوران ایفل ٹاور کی روشنیوں اور لیزر شو کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔
روم
دنیا بھر کے کیتھولک مسیحیوں کے روم کا سینٹ پیٹرز اسکوائر انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ نئے سال کی رات اس مقام پر ہزاروں عقیدت مند جمع ہوتے ہیں تا کہ وہ اپنے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کا خصوصی خطاب سن سکیں۔
پراگ
یہاں نئے سال کی آتش بازی قریبی پہاڑوں سے کی جاتی ہے اور چیک دارالحکومت کی سنہری چھتیں روشن ہو جاتی ہیں۔
میڈرڈ
شہر کے مرکزی تاریخی مقام پورٹا ڈیل سول پر بہت بڑی پارٹی ہوتی ہے۔ سپارکلِنگ وائن کے ساتھ ساتھ آپ کو انگور بھی اپنے ساتھ لانا ہوتے ہیں۔ آدھی رات کو ہر گھنٹی بجنے کے ساتھ آپ ایک انگور بھی کھاتے ہیں تاکہ نیا سال اچھا رہے۔
ماڈیرا
دنیا بھر کے سیاح نئے سال کا جشن منانے کے لیے پرتگال کے اس جزیرے پر پہنچتے ہیں۔ گینز بک آف ریکارڈز کے مطابق یہاں دنیا کی سب سے بڑی آتش بازی کا مظاہرہ کیا جاتا ہے۔
جنیوا
سوئٹزر لینڈ کے دارالحکومت میں نئے سال کا جشن منانے کا تھوڑا سا مہنگا طریقہ مقبول ہے۔ اِس آتش بازی سے لطف اندوز ہونے کے لیے جنیوا جھیل میں کشتی پر بیٹھنے کے ساتھ ساتھ ہاتھ میں پسندیدہ مشروب کا ہونا ضروری ہے۔
استنبول
دو براعظموں کا یہ ترک شہر نئے سال کا جشن اپنے مرکزی تقسیم اسکوائر پر مناتا ہے۔ آتش بازی کا بہترین نظارہ غلطہ پُل سے کیا جا سکتا ہے۔ آتش بازی کی روشنی میں استنبول کی ایشیائی سائیڈ پر قدیم عمارتیں دلفریب منظر پیش کرتی ہیں۔