1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

یورپ میں کووڈ ویکسین کے خلاف مظاہروں کی حقیقت کیا ہے

10 دسمبر 2021

یورپی ممالک میں حکومتوں نے کووڈ انیس کی نئی لہر کے تناظر میں پابندیوں کا نفاذ کر دیا ہے۔ ان پابندیوں کے خلاف مظاہرے بھی بڑھ گئے ہیں۔ ان میں شریک مظاہرین میں قدرِ مشترک کیا ہے؟

https://p.dw.com/p/446BP
Belgien I Protest gegen die COVID-19-Beschränkungen in Brüssel
تصویر: Nicolas Maeterlinck/BELGA/picture alliance

یورپی یونین کی رکن ریاستوں میں کووڈ انیس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور اس کی روک تھام کے لیے مختلف پابندیوں کا نفاذ بھی کر دیا گیا ہے۔ ان پابندیوں اور حفاظتی اقدامات میں بعض پیشوں سے وابستہ افراد کے لیے ویکسینیشن لازمی قرار دے دی گئی ہے۔ اسکولوں میں ماسک پہننا بھی لازمی ہے۔ ان اقدامات سے ہر کوئی خوش نہیں ہے۔ ہزاروں افراد مختلف یورپی شہروں میں مظاہروں میں شریک ہوئے۔

ہالینڈ اور بیلجیم میں کورونا پابندیوں کے خلاف سخت احتجاج، مظاہرین کی گرفتاریاں

کووڈ مظاہرے کیوں؟

جرمنی اور اس کے ہمسایہ ملکوں میں لوگ ان حکومتی پابندیوں کے اقدامات پر برہم اور خفا ہیں۔ ویانا کی پولیس کے مطابق پابندیوں کے خلاف ایک احتجاج میں چالیس ہزار کے قریب لوگ شریک ہوئے۔ کئی جگہوں پر مشتعل مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں بھی ہوئیں۔

Deutschland | Coronavirus | Anti-Lockdown Proteste in  Leipzig | Gegenprotest
جرمن شہر لائپزگ میں کورونا پابندیوں کے خلاف نکالی گئی ایک ریلیتصویر: Ronny Hartmann/AFP/Getty Images

گزشتہ ویک اینڈ پر برسلز میں قریب آٹھ ہزار لوگ پابندیوں کے خلاف مظاہرے میں شریک ہوئے۔ اس شہر میں بھی پولیس کے ساتھ مظاہرین کی جھڑپیں ہوئیں۔ لکسمبرگ میں مظاہرین نے کرسمس مارکیٹ پر دھاوا بول دیا کیونکہ اس میں صرف ویکسین شدہ افراد داخل ہو سکتے تھے۔ نیدرلینڈز کے مختلف شہروں میں بھی مظاہرے ہوئے۔

جرمنی کے مختلف علاقوں میں صدائے احتجاج بھی بلند کی گئی۔ جرمن ریاست سیکسنی میں مجمع پر پابندی عائد ہے۔ ایسا تاثر ہے کہ لوگوں کے مظاہرے کی منصوبہ بندی انتہائی دائیں بازو کے گروپوں نے کی۔ گزشتہ جمعے سیکسنی میں ٹارچ بردار مظاہرین ریاستی وزیر صحت کے گھر کے باہر جمع ہوئے تھے۔

خاموشی سے شور شرابے تک

کووڈ مظاہروں میں مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے اور سوچ کے افراد شریک رہے۔ ان میں سیاسی بے چینی کے حامل افراد کے ساتھ ریاست مخالفین بھی شامل تھے۔ اسی طرح ویکسین مخالفین بھی مظاہروں میں شریک تھے۔

’ایمرجنسی بریک‘، متعدد جرمن شہروں میں پابندیوں کے خلاف مظاہرے

جرمن سرکاری ٹیلی وژن زیڈ ڈی ایف کے پروگرام میں بیلجیم کے شہر لیوون میں قائم کیتھولک یونیورسٹی کے پولیٹیکل سائنس کے پروفیسر مارک ہوگہے کا کہنا ہے کہ کووڈ مظاہروں میں مختلف سماجی گروپوں کے افراد شامل ہیں اور ان کے اپنے اپنے نظریات ہیں۔ جرمنی میں بھی صورت حال کم و بیش ایسی ہے۔

Griechenland Zusammenstößen mit Anti-Impfstoff-Demonstranten in Athen
یورپی براعظم کے کئی ممالک میں سینکڑوں لوگوں نے کورونا کی افزائش پر نئی عائد پابندیوں کے خلاف مظاہروں میں حصہ لیاتصویر: Yorgos Karahalis/AP Photo/picture alliance

ایک ماہر عمرانیات ژوہانس کِیس کا خیال ہے کہ یہ مایوس افراد کے گروپ ہیں جو کووڈ انیس کی حکومتی پالیسیوں پر شاکی ہیں اور جمہورت سے بھی نالاں دکھائی دیتے ہیں۔ کِیس کے مطابق ان میں وہ افراد بھی شامل ہیں جو انسانی بشری رویوں کے بھی مخالف ہیں اور جدیدیت سے بھی دور بھاگنا چاہتے ہیں، انہوں نے ان مظاہروں کے پسِ پردہ انتہائی دائیں بازو کے فعال ہونے کے نظریات سے پوری طرح اتفاق نہیں کیا۔ کِیس کے مطابق انتہائی دائیں بازو کے افراد ایسے مظاہروں میں پہلے دن سے شامل ہیں۔

ژوہانس کیس کا کہنا ہے کہ ایسے مظاہرے مختلف ممالک کے سیاسی کلچر کے تناظر میں بھی ہیں، جیسا کہ پروٹیسٹنٹ بھی مظاہروں کے حق میں ہیں لیکن وہ شور شرابے کے خلاف ہیں اور آسٹریا میں انتہائی دائیں بازو کی سیاسی جماعت فریڈم پارٹی بھی ایسی احتجاجی ریلیوں کو ہوا دے رہی ہے۔ بازل یونیورسٹی کی ایک ریسرچ کے مطابق انتہائی دائیں بازو کی آلٹر نیٹیو فار ڈوئچ لینڈ جنوب مغربی جرمنی میں ہونے والے مظاہروں کے پسِ پردہ ہے۔

کورونا سے انکاری، مظاہروں کے پیچھے کون ہے؟

احتجاجی ریلیوں کے مقاصد

ماہرِ عمرانیات ژوہانس کیس کا خیال ہے کہ یہ مظاہرے کورونا حفاظتی اقدامات کی مخالفت سے زیادہ ہیں۔ ان کے مطابق فرانس میں ایسی احتجاجی ریلیاں صرف کورونا کا نام استعمال کر رہی ہیں اور حقیقت میں یہ ماکروں اور ان کی اندازِ سیاست کے خلاف ہیں۔

Niederlande Anti Coronamaßnahmen  Demonstration
نیدرلینڈز میں کورونا پابندیوں کے خلاف مظاہرہ پرتشدد ہو گیا تھاتصویر: Media TV Rotterdam via AP/picture alliance

کیس کے مطابق نیدرلینڈز میں یہ مظاہرے حکومت کی سماجی پالیسیوں پر تنقید کا نتیجہ ہے۔ کیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیکسنی میں ایسے مظاہرے حقیقت میں لوگوں کا سیاست اور جمہوریت کے جادو پر عدم اطمینان کا اظہار ہے کیونکہ ان لوگوں کا سیاستدانوں پر اعتماد صفر کے برابر ہے۔ ایک اور ماہر عمرانیات ایکسل زالہائزر کے مطابق ایسے مظاہروں کے ذریعے دائیں بازو کے انتہا پسندوں نے ریاست مخالف بیانیے کو ترویج دی ہے۔

جرمنی میں ’کورونا مظاہرے‘، چانسلر میرکل پریشان

دوسری جانب جرمن ریاستوں کے وزرائے داخلہ نے بھی واضح کیا ہے کہ یہ مظاہرے بتدریج بنیاد پرستانہ ہوتے جا رہے ہیں۔ ژوہانس کِیس نے متنبہ کیا ہے کہ اگلے ہفتوں میں صورتِ حال خراب سے خراب تر ہو سکتی ہے اور غیرقانونی مظاہروں کے خلاف تادیبی اقدام وقت کی ضرورت ہیں۔ انہوں نے ایسے مظاہروں میں شریک ہونے والوں پر جرمانہ عائد کرنے میں تسلسل پیدا کرنے کو بھی اہم قرار دیا ہے۔

اشٹیفنی ہؤپنر (ع ح/ ک م)