یورپ کا سب سے بڑا الیکٹرانک میلہ برلن میں شروع
برلن میں صارفین سے متعلق ٹیکنالوجی کی بین الاقوامی نمائش شروع ہو گئی ہے۔
ایفا نمائش برلن میں
برلن میں منعقدہ الیکٹرانک مصنوعات کی ایفا نامی اس نمائش میں اس بار قریب ڈھائی لاکھ افراد کی آمد کی توقع ہے جب کہ ایک لاکھ ساٹھ ہزار اسکوائر میٹر پر منعقدہ اس نمائش میں 18 سو سے زائد نمائش کنندگان شریک ہیں۔
سام سنگ کی گھڑی
سام سنگ کی جانب سے ایک نئی سمارٹ گھڑی متعارف کرائی گئی ہے، جو ورزش سے متعلق آپ کی معلومات جمع رکھتی ہے اور ساتھ ہی ساتھ دیگر کئی جہتوں میں بھی آپ کی زندگی آسان بناتی ہے۔
بڑی کمپنیاں موجود
اس نمائش میں فلپس، سام سنگ، ایل جی اور موٹرولا سمیت دنیا کے اہم ٹیکنالوجی ادارے موجود ہیں
سمارٹ ریفریجریٹر
نمائش میں موجود یہ فریج اسمارٹ فریج ہے، یعنی آپ دور بیٹھے اپنی مرضی کے مطابق اس فریج کو کنٹرول کر سکتے ہیں، اندر کا درجہ حرارت متعین کر سکتے ہیں اور اس میں موجود مختلف باکس میں رکھی اشیاء کو اپنی مرضی کا ٹمپریچر دے سکتے ہیں
گھریلو مشینیں اتنی سمارٹ؟
اسمارٹ فونز کے ذریعے کنٹرول کی جانے والی واشنگ مشین اور دیگر مصنوعات بھی اس نمائش کا حصہ ہیں۔ یعنی آپ دفتر میں بیٹھے ہیں اور وقت کی مناسب سے اپنی واشنگ مشین کو آن کر دیجیے تاکہ جب آپ گھر پہنچیں تو تب تک کپڑے دھل چکے ہوں۔