1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

یورپ کی قدیم ترین تحریر یونان سے برآمد

6 اپریل 2011

ایک امریکی محقق کے مطابق جنوبی یونان کے ایک علاقے میں موجود قدیم کھنڈرات میں سے ایک مٹی کی تختی ملی ہے۔ اس تختی پر تین ہزار سال سے بھی زیادہ پُرانی تحریر کندہ ہے۔

https://p.dw.com/p/10oVg
ایتھنز میں قائم آکروپولس میوزیمتصویر: AP

ماہرین کھنڈرات کا ماننا ہے کہ یہ یورپ کی ایسی قدیم ترین تحریر ہے جسے اب بھی پڑھا جا سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق اس تختی پر کندہ تحریر دراصل مالیاتی ریکارڈ ہے اور یہ 1600 قبل مسیح میں Mycenaean ثقافتی دورکی تہذیب کی عکاسی کرتا ہے۔ اسی نام سے جنوبی یونان میں ایک شہر بھی آباد تھا جو اب گمنام کھنڈرات کے سوا کچھ نہیں ہے۔

امریکی ریاست میسوری میں قائم یونیورسٹی آف میسوری سینٹ لوئی کے شعبہ علوم آثار قدیمہ کے شعبے سے تعلق رکھنے والے پروفیسر مائیکل کوسموپولُس نے کہا ہے کہ مٹی کی تختی پر کندہ تحریر اب تک برآمد ہونے والےاسی نوعیت کے قدیم نوادرات کے مقابلے میں کم از کم ایک صدی پُرانی ہے۔

Arapis Hügel in Athen
یونان میں بہت سے قدیم کھنڈرات پائے جاتے ہیںتصویر: Alexopoulos

اس تختی کے ایک طرف نام اور ہند سوں کی فہرست تحریر ہے جبکہ دوسری طرف خام مال سے تیار کی جانے والی اشیاء سازی سے متعلق معلومات درج ہے۔

دھوپ کی روشنی میں خُشک ہونے والی اس تختی کو مغربی جزیرہ نما Peloponese کے ایک پہاڑی گاؤں ’ اکلانیا‘ سے حاصل کیا گیا ہے۔ اس تختی پر درج تحریر دراصل تاریخ ما قبل کی یونانی رسم الخط میں لکھی گئی ہے۔

یونان میں آثار قدیمہ کی کھدائی کے اس کام پر، جس کے نتیجے میں یہ نایاب تختی برآمد ہوئی، آنے والے اخراجات نیشنل جیوگرافک سوسائٹی نے اُٹھائے جبکہ اس کی انجام دہی کی نگرانی کی ایتھنز آرکیولوجیکل سوسائٹی نے۔ یہ پراجیکٹ 2006 ء میں شروع ہوا تھا۔

رپورٹ: کشور مصطفیٰ

ادارت: مقبول ملک

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں