1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

یورپی انتخابات اور ہم جنس پرستوں کے حقوق

14 مئی 2019

یورپ میں ہم جنس پرستوں کی ایسوسی ایشن (آئی ایل جی اے) نے اسی ماہ ہونے والے یورپی انتخابات سے قبل اپنے اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔ اس ایسوسی ایشن نے اس سلسلے میں ہم جنس پرستوں اور حکام کو تجاویز بھی دی ہیں۔

https://p.dw.com/p/3IUT9
تصویر: picture-alliance/dpa/M. Brandt

یورپی معاہدوں اور انسانی حقوق کے منشور میں ہم جنس پرستوں اور ٹرانس جینڈرز کے لیے مساوی حقوق کی بات کی گئی ہے اور جنسی رغبت کی وجہ سے کسی کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھنے کو ممنوعہ قرار دیا گیا ہے۔

ان معاہدوں کے مطابق یورپی یونین کی تمام اٹھائیس رکن ریاستوں میں ہم جنس پرستوں اور ٹرانس جینڈرز کے ساتھ ساتھ دیگر متاثرہ گروپوں کے لیے زندگی گزارنے کے مواقع یکساں ہونے چاہییں۔ تاہم صورتحال ایسی ہے نہیں۔

BdTD Bild des Tages Deutsch Gay Pride in Rio de Janeiro
تصویر: AFP/Getty Images

 ہر سال تیرہ مئی کو ’ہوموفوبیا اور ٹرانسفوبیا‘‘ کے عالمی دن کے موقع پر یورپ میں ہم جنس پرستوں کی ایسوسی ایشن (آئی ایل جی اے) اس حوالے سے ایک دستاویز جاری کرتی ہے، جسے ایک طرح کی سند بھی کہا جاتا ہے۔ رواں برس اس تنظیم کی جانب سے جاری کیے جانے والے اعداد و شمار یورپی انتخابات کے انتخابی فیصلے کے لیے بھی ایک طرح کے رہنما اصول بن سکتے ہیں۔

جرمنی میں ہم جنس پرستوں کی ایسوسی ایشن نے یورپی انتخابات کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے فری ڈیموکریٹک پارٹی ( ایف ڈی پی) کو منتخب کرنے کی تجویز دی ہے۔ اس بیان کے مطابق ان کے خیال میں لبرل جماعت  ایف ڈی پی ان کے حقوق کے لیے سب سے زیادہ آواز اٹھاتی ہے۔ اس فہرست میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی ( ایس پی ڈی) پھر ماحول دوست گرین پارٹی اور آخر میں بائیں بازو کی  ڈی لنکے کا نمبر آتا ہے۔

24. Lesbisch-Schwules Stadtfest
تصویر: picture-alliance/dpa/S.Stache

جرمنی میں ہم جنس پرستوں کی ایسوسی ایشن  نے قدامت پسند سی ڈی یو اور سی ایس یو کے حوالے سے کوئی بہتر رائے نہیں دی۔ تاہم دائیں بازو کی عوامیت پسند تنظیم اے ایف ڈی کو ہم جنس پرستوں کے لیے خطرناک جماعت قرار دیا ہے۔

یورپی انتخابات سے قبل یورپ میں ہم جنس پرستوں کی ایسوسی ایشن کی ڈائریکٹر  ایویلن پاراڈیس نے کہا کہ اس سلسلے میں بات چیت کا یہ بہترین موقع ہے۔