1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

’یورپی یونین کو عالمی سیاست میں کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے‘

9 نومبر 2019

یورپی کمیشن کی اگلی خاتون صدر نے کہا ہے کہ یورپی یونین کو عالمی سیاست میں کردار ادا کرنے کو نظرانداز نہیں کرنا چاہیے۔ یورپی کمیشن کی اگلی صدر جرمنی کی سابق وزیردفاع اروزلا فان ڈیئر لائن ہیں۔

https://p.dw.com/p/3Sk8K
Deutschland Europa-Rede Ursula von der Leyen
تصویر: Reuters/A. Hilse

اروزلا فان ڈیئر لائن نے جرمن دارالحکومت برلن میں یورپی پالیسی کے موضوع پر تقریر کرتے ہوئے کہا کہ یورپ کو بھی اب طاقت کی زبان سیکھنے کی ضرورت ہے۔ جمعہ آٹھ نومبر کو تقریر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کو عالمی سیاست میں بھی فعال کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

سابق جرمن وزیردفاع نے یہ بھی کہا کہ وہ قوت بڑھانے کی ضرورت ہے، جس کی وجہ سے سکیورٹی پالیسیوں کے تناظر میں دوسروں پر انحصار کرتے رہے ہیں۔ فان ڈیئر لائن کے مطابق یورپی مفادات کو مدِنظر رکھتے ہوئے اب یونین کو اپنی موجودہ قوت کو اپنے اہداف کے حصول کے لیے استعمال کرنا چاہیے۔

برلن میں تقریر کرتے ہوئے یورپی کمیشن کی اگلی صدر نے کہا کہ یورپی یونین کے پارٹنر ممالک کو بھی اس بلاک کی مضبوط پوزیشن کو ملحوظ خاطر رکھنا ضروری ہو گا۔ انہوں نے مزید واضح کیا کہ قدرے ہلکی طاقت کے استعمال کی سابقہ اسٹرٹیجی موجودہ دور میں قابل استعمال نہیں رہا ہے۔

Deutschland Berlin PK Angela Merkel und Ursula von der Leyen
یورپی کمیشن کی اگلی صدر جرمنی کی سابق وزیردفاع اروزلا فان ڈیئر لائن ہیںتصویر: picture-alliance/NurPhoto/E. Contini

اس تقریر میں فان ڈیئر لائن نے یورپ اور مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے کردار پر بھی اظہار خیال۔ نیٹو پر فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں کی تنقید کے تناظر میں کہا کہ تمام تر مشکل حالات کے باوجود اس فوجی عسکری اتحاد نے آزادی کے تحفظ کو ایک محفوظ چھتری فراہم کی ہے۔

اپنی تقریر میں فان ڈیئر لائن نے بریگزٹ پر بھی اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک جانب تو برطانیہ کا یورپی یونین سے انخلا صدمے کا باعث تھا تو دوسری جانب اس عمل سے بلاک کو قریب کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے بریگزٹ کی پیچیدگیوں کے تناظر میں کہا اس کی وجہ سے یونین کو قوت حاصل ہوئی ہے۔

اروزلا فان ڈیئر لائن کے عالمی سیاست میں ممکنہ یورپی کردار کے یہ کلمات دیوار برلن کے گرائے جانے کے تیس برس مکمل ہونے پر سامنے آئے ہیں۔ ان کلمات سے ایک روز قبل یعنی سات نومبر بروز جمعرات کو موجودہ وزیر دفاع آنے گریٹ کرامپ کارین باؤر نے بھی عالمی سیاست میں جرمنی کو بھرپور کردار کرنے کو اہم قرار دیا ہے۔

ربیکا اشٹاؤڈن میئر (عابد حسین)