1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

یوکرائن میں نئے وزیر اعظم آزاروف، کابینہ بھی منظور

11 مارچ 2010

یوکرائن کی پارلیمان نے جمعرات کو نو منتخب صدر وکٹر یانوکووچ کے قریبی اتحادی میکولا آزاروف کو نیا ملکی وزیرِ اعظم منتخب کرلیا۔ اس کے علاوہ پارلیمنٹ نے نئی کابینہ کے ارکان کے ناموں کی منظوری بھی دے دی۔

https://p.dw.com/p/MQYw
صدر وکٹر یانوکووچ نو منتخب وزیرِ اعظم آزاروف کو مبارکباد دے رہے ہیںتصویر: AP

یوکرائن کی 450 رکنی پارلیمنٹ کے 245 ارکان نے آزاروف کے حق میں ووٹ دیا جبکہ حاضر ممبران میں سے 240 نے نئے وزیرِاعظم کی منتخب کردہ کابینہ میں شامل ناموں کی منظوری بھی دے دی۔

سیاسی تجزیہ نگار پہلے ہی آزاروف کے وزیرِ اعظم بننے کی پیش گوئیاں کر رہے تھے۔ نو منتخب وزیرِاعظم نے اپنی نامزدگی کی پارلیمانی توثیق کے بعد کہا کہ ان کی پہلی ترجیح ملک کی مالیاتی حالت کو بہتر بنا کر اسے مضبوط کرنا ہو گی۔

Ukraine Wahlen Premierminister Mykola Asarow Kabinett Kiew Flash-Galerie
یوکرائن کی کابینہ کے ارکانتصویر: AP

یوکرائن کے سابق صدر وکٹر یوشینکو کی اتحادی جماعتوں اور سابق وزیرِ اعظم یولیا ٹیموشینکو کی پارٹی کے ارکان نے کابینہ کی ارکان کی منظوری سے متعلق رائے شماری کا بائیکاٹ کیا۔

کی ایف میں نئی ملکی حکومت نو منتخب صدر وکٹر یانوکووچ کی Regions پارٹی، کمیونسٹ پارٹی آف یوکرائن اور پارلیمانی اسپیکرولادمیر لیٹون کی جماعت پر مشتمل ہے سیاسی اتحاد ہے۔ اس کے علاوہ کچھ آزاد پارلیمانی ارکان بھی یوکرائن کی اس نئی مخلوط حکومت کا حصہ ہیں۔

رپورٹ: عبدالستار

ادارت: مقبول ملک