1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

 احسان اللہ احسان فوج کی تحویل میں ، آئی ایس پی آر

صائمہ حیدر
17 اپریل 2017

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان نے خود کو پاکستان کی سکیورٹی فورسز کے حوالے کر دیا ہے۔

https://p.dw.com/p/2bLoX
Symbolbild Pakistan Taliban Geiselnahme
تصویر: Getty Images/AFP/C. Khan

 ایہ بات ڈی جی آئی ایس پی آر نے آج پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی میں ایک میڈیا بریفنگ میں کہی۔ پاکستان کے مقامی میڈیا کے مطابق پاک فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے سامنے ہتھیار ڈالنے والوں میں احسان اللہ احسان اکیلا نہیں ہے بلکہ مستقبل میں ایسی اور اطلاعات سے بھی میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔

میجر جنرل آصف غفور نے ملک میں دہشت گردوں کے خلاف جاری فوجی آپریشن ’رد الفساد‘ کے حوالے سے پیش رفت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ  پاکستانی ریاست، اداروں اور عوام نے مل کر ملکی سلامتی کو بہتر بنایا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ کا مزید کہنا تھا، ’’پاکستان کے لیے اس سے بڑی کوئی کامیابی نہیں کہ ہمارے بڑے دشمن اپنے آپ کو خود ہمارے حوالے کر رہے ہیں۔‘‘

سن 2014ء میں کالعدم جماعت تحریک طالبان سے الگ ہونے کے بعد احسان اللہ احسان مبینہ طور پر ٹی ٹی پی سے الگ ہونے والے دھڑے ’جماعت الحرار‘  کا ترجمان بن گیا تھا۔

رواں برس کے آغاز میں پاکستان کے صوبہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کی مال روڈ پر ہونے والے حملے  کی ذمہ داری جماعت الحرار نے قبول کی تھی۔