1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

امریکا جانے والے مسافروں کی سکیورٹی نگرانی مزید سخت

عابد حسین
26 اکتوبر 2017

امریکی حکومتی ادارے کی ہدایت پر امریکا کا سفر کرنے والے مسافروں کی اسکریننگ مزید سخت کر دی گئی ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق آج جمعرات چھبیس اکتوبر سے ہو گیا ہے۔

https://p.dw.com/p/2mX67
St. Helena neuer Flughafen eingeweiht
تصویر: Getty Images/AFP/G. Guercia

امریکا کے ٹرانسپورٹیشن سکیورٹی ایڈمنسٹریشن کے اعلان کے مطابق امریکا کا سفر کرنے والے مسافروں کو زیادہ سخت تلاشی اور اسکریننگ کا سامنا کرنا ہو گا۔ امریکی ادارے نے بین الاقوامی  فضائی کمپنیوں کو اس فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔

بین الاقوامی فضائی کمپنیاں اب مسافروں کو جہاز پر سوار کرنے سے قبل اُن کے ڈیجیٹل اور الیکٹرانک اشیا و ڈیوائسز کی اسکریننگ کو مزید سخت کریں گی۔ اس کے علاوہ پرواز سے قبل ہوائی جہاز کے گرد اضافی سکیورٹی کی تعیناتی بھی شامل ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہوائی اڈے کے اندر مسافر لاؤنجز میں سکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔

امریکی ایئرپورٹس پر سکیورٹی، بھارتی سفارت کار بھی متاثر

امریکا جانے والی پروازوں کی سکیورٹی سخت

کیا ہوائی اڈوں کا مکمل تحفظ تقریباﹰ ناممکن ہے؟

میونخ ائرپورٹ پر سکیورٹی ڈرامے کا سبب غلط الارم

ٹرانسپورٹ سکیورٹی کے امریکی ادارے کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد بین الاقوامی پروازوں کی سکیورٹی کو بہتر بنانا ہے تا کہ آخری وقت تک امریکا جانے والی پرواز محفوظ رہے۔ یہ اقدامات رواں برس اسی ادارے کے اُس فیصلے کے تحت ہیں، جس میں کہا گیا تھا کہ مسافروں کی تلاشی و جانچ پڑتال کا عمل جلد سخت کر دیا جائے گا۔

تجزیہ کار امریکی حکومت کے سکیورٹی اور نگرانی سے متعلق ان نئے ضوابط کو مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقی ملکوں کے بعض ہوائی اڈوں پر سامان کی اسکریننگ کی بڑی مشینیں ہٹانے کا نتیجہ بھی قرار دے رہے ہیں۔

Frankreich - Flüchtlinge erreichen Flughafen nach Umsiedlung von Athen
امریکا جانے والی انٹرنیشنل پروازوں کے مسافروں کی اسکریننگ میں اضافہ کر دیا گیا ہےتصویر: Getty Images/AFP/R. Lafabregue

دوسری جانب انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے امریکی فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہوابازی کی سکیورٹی پر امریکی فیصلے سے مزید بوجھ بڑھے گا۔ عالمی ایسوسی ایشن کے ترجمان پیری فلنٹ کے مطابق نئے فیصلوں کے نفاذ سے ہوائی اڈوں پر کام میں اضافہ ہو گا۔

یہ بھی کہا گیا کہ امریکی ٹرانسپورٹ سکیورٹی کے ادارے کو اس سلسلے میں قدرے لچک کا بھی مظاہرہ کرنا ہو گا تا کہ پروازوں کے نظام میں تسلسل رہے اور مسافروں کو زیادہ پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ فلنٹ نے یہ بھی کہا کہ مستقبل میں ہوابازی کے شعبے میں خطرات کو کم سے کم کرنے کی پالیسی اور اقدامات کو متعارف کرنا ضروری ہو گا۔