1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
سیاستامریکہ

امریکی انتخابات: ہیرس اور ٹرمپ کی مقبولیت تقریبا برابر

30 اکتوبر 2024

تازہ پول جائزوں سے پتہ چلتا ہے کہ صدارتی انتخابات میں کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان برابری کا مقابلہ ہے۔ اب انتخابات میں صرف سات دن بچے ہیں اور دونوں رہنما ووٹرز کو اپنی جانب راغب کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

https://p.dw.com/p/4mO35
کملا ہیرس اور ٹرمپ
تازہ پولز سے پتہ چلتا ہے کہ کملا ہیرس ٹرمپ کے مقابلے میں تقریبا دو فیصد کی برتری حاصل کر رہی ہیں، لیکن یہ بھی سچ ہے کہ صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کبھی بھی اپنی حریف سے اتنے زیادہ قریب تک نہیں پہنچے تھےتصویر: Susan Walsh/AP/Alex Brandon/dpa/picture alliance

امریکہ میں صدارتی انتخابات کے لیے آئندہ پانچ نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے، جس کے لیے انتخابی مہم اب تقریبا اپنے آخری مرحلے میں پہنچ رہی ہے۔ ڈیموکریٹ پارٹی کی صدارتی امیدوار کملا ہیرس اور ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ زور شور سے انتخابی جلسوں سے خطاب کرنے میں مصروف ہیں۔

کملا ہیرس کی واشنگٹن میں ریلی    

کملا ہیرس نے منگل کی شام کو واشنگٹن ڈی سی میں جمع ہونے والے ہزاروں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ریپبلکن حریف ڈونلڈ ٹرمپ صدر کے طور پر ’’بے لگام اقتدار‘‘ کے خواہاں ہیں۔

ان کا کہنا تھا، ’’ہمیں معلوم ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کون ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ سابق صدر نے سن 2020 کے انتخابات کے نتائج کو الٹنے اور اپنے حق میں کرنے کی کوشش کے لیے امریکی کیپیٹل ہل میں مسلح ہجوم کو بھیج دیا تھا۔

واضح رہے کہ کملا ہیرس کی ریلی وائٹ ہاؤس کے پاس اسی مقام پر ہو رہی تھی، جہاں ٹرمپ نے چھ جنوری کے روز اپنے حامیوں سے خطاب کیا تھا اور پھر ان کے خطاب کے بعد ہی کیپیٹل ہل پر دھاوا بول دیا گیا تھا۔

نیویارک: انتخابی جلسے میں ٹرمپ کی کملا ہیرس پر سخت جملے بازی

 ہیرس نے اپنے خطاب میں کہا، ’‘اس شخص کو انتقام لینے کا جنون ہے، شکایات میں ہی مبتلا رہتا ہے۔‘‘

کملا ہیریس نے مزید کہا کہ ٹرمپ نے امریکی عوام کو منقسم کرنے اور ایک دوسرے سے خوفزدہ رکھنے کی کوشش میں ایک دہائی کا وقت صرف کیا ہے، ’’لیکن امریکہ: آج رات میں یہ کہنے کے لیے حاضر ہوئی ہوں کہ یہ وہ ہے نہیں، جو ہم ہیں۔‘‘

کملا ہیرس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ 'فسطائی نظریات کے حامل' ہیں

انہوں نے مزید کہا کہ وہ وعدہ کرتی ہیں کہ وہ ملک کو پارٹی اور خود سے اوپر رکھیں گی۔

کملا ہیرس
کملا ہیرس کی ریلی وائٹ ہاؤس کے پاس اسی مقام پر ہو رہی تھی، جہاں ٹرمپ نے چھ جنوری کے روز اپنے حامیوں سے خطاب کیا تھا اور پھر کیپیٹل ہل پر دھاوا بول دیا گیا تھاتصویر: Stephanie Scarbrough/AP Photo/picture alliance

منتظمین کے مطابق، الیکشن سے صرف ایک ہفتہ قبل ہونے والی اس ریلی میں 75,000 افراد شامل ہوئے۔ تاہم اس تعداد کی فوری طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔

امریکی انتخابات: ابتدائی پولنگ کے پہلے دن ہی ریکارڈ سطح پر ووٹنگ

 ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم نے جواباً کیا کہا

 کملا ہیرس نے دارالحکومت واشنگٹن میں بڑی ریلی کی تو ڈونلڈ ٹرمپ نے اسی سے متصل ریاست پینسلوینیا میں انتخابی مہم چلائی۔

ٹرمپ کی انتخابی مہم کی ترجمان کیرولین لیویٹ کے مطابق، ’’کملا ہیرس جھوٹ بول رہی ہیں، وہ بے جا الفاظ کا استعمال کر رہی ہیں اور سچ کو تسلیم کرنے سے بچنے کے لیے ماضی سے چمٹی ہوئی ہیں۔‘‘

انہوں نے کہا کہ تارکین وطن کے جرائم کا بحران، آسمان تک پہنچنے والی مہنگائی اور عالمی جنگیں نائب صدر کملا ہیرس کی خوفناک پالیسیوں کا نتیجہ ہیں۔

امریکی صدارتی انتخابات: ٹرمپ اور ہیرس کے درمیان گرما گرم مباحثہ

یورپ ٹیرف کی بڑی قیمت ادا کرے گا، ٹرمپ کی تنبیہ

ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے پینسلوینیا میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ صدر منتخب ہوئے تو یورپی یونین کو کافی تعداد میں امریکی مصنوعات برآمد نہ کرنے کی ’’بڑی قیمت ادا کرنی پڑے گی۔‘‘

انہوں نے باہمی تجارتی ایکٹ منظور کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے کہا، ’’میں آپ کو کیا بتاؤں، یورپی یونین بہت اچھی اور بہت پیاری لگتی ہے، ٹھیک ہے نا؟ وہ ہماری کاریں نہیں خریدتے  ہیں۔ وہ ہماری مصنوعات نہیں لیتے ہیں۔ وہ امریکہ میں اپنی لاکھوں کاریں فروخت کرتے ہیں۔ نہیں، نہیں، نہیں، انہیں اب اس کی بہت بڑی قیمت ادا کرنی پڑے گی۔‘‘

صدارتی امیدواری: نامزدگی قبول کرنے پر کملا ہیرس نے کیا کہا؟

ٹرمپ
ڈونلڈ ٹرمپ نے پینسلوینیا میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ صدر منتخب ہوئے تو یورپی یونین کو کافی تعداد میں امریکی مصنوعات برآمد نہ کرنے کی ’’بڑی قیمت ادا کرنی پڑے گی"تصویر: Ross D. Franklin/AP Photo/picture alliance

ٹرمپ نے تمام ممالک سے درآمدات پر 10 فیصد اور چین سے درآمدات پر 60 فیصد ٹیرف لگانے کا عزم کیا ہے۔ تاہم ماہرین اقتصادیات نے خبردار کیا ہے کہ اس طرح کے اقدام سے پوری دنیا میں سپلائی چین متاثر ہو گی اور اس سے ممکنہ طور پر انتقامی کارروائیوں اور اخراجات میں مزید اضافہ ہو گا۔

ٹرمپ اور کملا ہیرس کی ہیکنگ میں 'ایران ملوث' ہے، امریکہ

پول جائزے کیا کہتے ہیں؟

امریکہ میں بہت سے ادارے امیدواروں کی مقبولیت کے حوالے سے اپنے پول جائزے پیش کرتے رہتے ہیں اور فی الوقت تمام جائزے کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان تاریخی طور پر ایک سخت مقابلے کی طرف اشارہ کر رہے ہیں۔

تاہم سیاست دانوں اور سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ واحد پول جو اہمیت رکھتا ہے وہ انتخابات کے دن کا ووٹ ہے۔

تازہ پولز سے پتہ چلتا ہے کہ کملا ہیرس ٹرمپ کے مقابلے میں تقریبا دو فیصد کی برتری حاصل کر رہی ہیں، لیکن یہ بھی سچ ہے کہ صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کبھی بھی اپنی ڈیموکریٹک حریف سے اتنے زیادہ قریب تک نہیں پہنچے تھے۔

سن 2020 میں زیادہ تر پولز جائزوں میں جو بائیڈن کی حتمی جیت کی صحیح پیشین گوئی کی گئی تھی، تاہم ٹرمپ پر ان کی جیت کا حتمی مارجن انتخابات سے قبل کے جائزوں سے کافی کم تھا۔

ص ز/  (اے پی، اے ایف پی، روئٹرز)

ٹرمپ اور بائیڈن کے دور میں غیر قانونی مہاجرت کا موازنہ