1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

اور اب گوگل کے ذریعے ’نیٹ ٹو فون‘ کی سہولت بھی

27 اگست 2010

انٹرنیٹ نے دُور بیٹھے لوگوں سے بات چیت اور رابطے کو نہایت آسان بنا دیا ہے۔ اس کے ذریعے نہ صرف آپ دور دراز رہنے والے رشتے داروں سے بات کر سکتے ہیں بلکہ انہیں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے دیکھ بھی سکتے ہیں۔

https://p.dw.com/p/OxkK
تصویر: AP

گُوگل استعمال کر نے والے افراد کمپیوٹر سے کمپیوٹر پر کال توپہلے بھی کر سکتے تھے، لیکن ایک تازہ اعلان کے مطابق گُوگل استعمال کرنے والے افراد اب اپنے ای میل سے براہ راست ٹیلیفون کرنے یعنی نیٹ ٹو فون کی سہولت سے بھی فائدہ اُٹھا سکیں گے۔ ۔ اس اعلان کے بعد گُوگل Skype, AT&T Inc. اور Verizon Communications جیسی کمپنیوں کے مقابلے پر آگئی ہے۔

گوگل کے ایسے صارفین جو امریکہ اورکینیڈا کال کرنا چاہتے ہیں وہ پہلے سال اس سروس سے مفت استفادہ کر سکیں سکیں گے، جبکہ برطانیہ، فرانس، جرمنی، چین اور جاپان کال کرنے والے افراد نہایت ہی سستے داموں یعنی دو سینٹ فی منٹ میں کال کرسکیں گے۔

Student in Shanghai surft im Internet
انٹرنیٹ کے ذریعے دور بیٹھے لوگوں سے رابطہ آسانتصویر: AP

ماہرین کا کہنا ہے کہ گوگل کے اس اعلان کے بعد ٹیلیفون کمپنیوں کو کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا کیونکہ وہ پہلے ہی اپنے کال ریٹ کم کرچکی ہیں، تاہم کال کی سہولت فراہم کرنے والی دیگر انٹرنیٹ کمپنیوں کو اس سے ضرور نقصان پہنچے گا۔

ہڈسن اسکوائر کے ماہر ٹوڈ ریتھمیر کا کہنا ہے کہ گوگل کی اس نئی سہولت سے Skype کو زیادہ خطرہ ہے۔

Skype نے مقبولیت اس وقت حاصل کی تھی جب اس نے انٹرنیٹ استعمال کرنے والے لوگوں کے لئے کمپیوٹر سے کمپیوٹر مفت کال کی سہولت متعارف کرائی تھی۔

Skype Internettelefonie
گوگل اور سکائپ آمنے سامنے

ٹوڈ ریتھمیر نے مزید کہا کہ گوگل کی یہ سروس امریکہ میں Skype کی طرح صرف بین الا قومی کال کرنے والے صارفین میں ہی مقبول ہوگی کیونکہ ملک کے اندر کال کرنے کے پیسیے پہلے ہی کام ہیں اور یہ سہولت صرف بین الا قومی صارفین کے لئے ہی پر کشش ہے۔

ایک اور ماہر سٹیو کلیمینٹ نے کہا کہ جو لوگ انٹرنیٹ کے ذریعے کال کرنا چاہتے ہیں وہ پہلے ہی اپنے گھر کا فون بند کرچکے ہیں۔

گوگل کا کہنا ہے کہ اس کی یہ سہولت عام فون کی طرح کام کرتی ہے اور صارف صرف اپنے چیٹ بڈی لسٹ میں موجود کونٹیکٹ کا نام یا نمبر لکھے اور 'کال فون' کے آپشن پر کلک کردے۔

جن کالز کے لئے ادائیگی کرنا پڑے گی، وہ ایک آن لائن اکاؤنٹ پر چارج ہوجائیں گی۔ گوگل نے مزید کہا کہ اس سہولت کے ذریعے صارفین موبائل پر فون نہیں کر پائیں گے کیونکہ سہولت گوگل کے علیٰحدہ ایپلیکیشنز پر دستیاب ہے۔

رپورٹ : سمن جعفری

ادارت : افسر اعوان

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں