1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ایشز ٹیسٹ سیریز: آسٹریلیا کا کم بیک

17 دسمبر 2010

انگلش کرکٹ ٹیم ایشز کے تیسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے دوسرے متوازن بلے بازی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہی۔ افتتاحی بلے بازوں کی شراکت پر بڑا سکور کھڑنے میں ناکامی کے بعد اب مہمان ٹیم کو مشکلات کا سامنا ہے۔

https://p.dw.com/p/QeCt
تصویر: AP

مغربی آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں جاری ایشز ٹیسٹ سیریز کے تیسرے کرکٹ میچ میں مجموعی طور پر دلحسپ صورت حال پیدا ہو گئی ہے۔ انگلینڈ کی جانب سے پہلی اننگز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرنے سے میزبان آسٹریلوی ٹیم سیریزبرابر کرنے کی پوزیشن میں آ گئی ہے۔ پہلے دن اگر انگلش ٹیم کا پلڑا بھاری تھا تو دوسرے دن میچ پرآسٹریلوی ٹیم نےگرفت مضبوط کر لی ہے۔ میچ میں موسم اگر خراب نہ ہوا تو نتیجہ یقینی طور پر سامنے آئے گا۔

میچ کے دوسرے دن انگلینڈ کی ٹیم صرف 187 کے اسکور پر آؤٹ ہو گئی۔ کپتان سٹراؤس اور الیسٹیئرکُک کے درمیان اٹہتر رنز کی پارٹنز شپ ضرورقائم ہوئی لیکن بعد میں انگریز کھلاڑی یکے بعد دیگرے میچل جانسن کی تیز بالنگ کا نشانہ بنتے رہے۔ میچل جانسن نے اڑتیس رنز دے کر چھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ انگلینڈ ٹیم کی جانب سے کپتان اینڈریو سٹراؤس اور ائن بیل نے نصف سیچریاں سکور کیں۔

Cricket Ashes Cup Englad Australien Juli 2009
رکی پونٹنگ اور اینڈریو سٹراؤستصویر: AP

دوسرے دن جب کھیل ختم ہوا تو آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کوکل 200 رنز کی برتری حاصل ہوچکی ہے اور اس کے تین کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔ میچ کے تیسرے دن ناٹ آؤٹ بیٹسمین شین واٹسن اور مائیک ہسی کھیل کا دوبارہ آغاز کریں گے۔ واٹسن 61 اور ہسی چوبیس کے سکور پر کھیل رہے ہیں۔ دونوں کے درمیان پچپن سکور کی شراکت قائم ہو چکی ہے۔

کپتان رکی پونٹنگ اور نائب کپتان مائیکل کلارک دوسرے اننگز میں بھی مناسب کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے ہیں۔ پونٹنگ ایک اور کلارک بیس رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کریز پر شین واٹسن اور مائیک ہسی موجود ہیں۔پونٹنگ کے ساتھ ساتھ کلارک بھی پوری طرح آؤٹ آف فارم ہو چکے ہیں۔ وہ تو آسٹریلوی ٹیم کی خوش قسمتی ہے کہ مڈل آرڈز میں مسلسل مائیک ہسی سکور کر رہے ہیں۔ اگر وہ بھی کپتان اور نائب کپتان کی طرح ناکام ہوتے تو پھر کیا ہوتا۔

رپورٹ: عابد حسین

ادارت: عدنان اسحاق

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں