1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ایک درجن سے زائد پولیس اہلکار چوری کے جرم میں گرفتار

عابد حسین
22 اکتوبر 2017

وسطی امریکی ملک میکسیکو کے حکام نے پولیس کے پندرہ اہلکاروں کو چوری کے الزام کے تحت گرفتار کر لیا ہے۔ ان کی گرفتاری میں سکیورٹی کیمروں کی ریکارڈنگ سے مدد لی گئی تھی۔

https://p.dw.com/p/2mJ7u
Javier Duarte Korruption
تصویر: Reuters/H.Romero

میکسیکو کے دارالحکومت سے دفتر استغاثہ نے بتایا ہے کہ جن پندرہ پولیس اہلکاروں کو حراست میں لیا گیا ہے، اُن پر غیرقانونی تلاشی، ڈاکہ زنی اور اختیارات کے ناجائر استعمال کے الزامات پر مبنی فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔

برقعے پر پابندی: آسٹرین پولیس متذبذب، ’شارک مچھلی‘ پریشان

افغان طالبان کی لڑائی کا رخ اب سیدھا پولیس اور فوج کی طرف

بچوں کی خوراک میں زہر شامل کرنے والا مشتبہ شخص گرفتار

جنسی استحصال کرنے پر آسٹریلوی پولیس کے 26 اہلکار برطرف

ان پندرہ پولیس افسران کو سکیورٹی کیمروں کی ریکارڈنگ کی مدد سے حراست میں لیا گیا۔ وہ پولیس کی گشت کرنے والی  تین کاروں پر سوار ہو کر ایک بڑی نجی جائیداد تک پہنچے تھے۔ کیمروں کی خفیہ ریکارڈنگ میں حکام نے پولیس پٹرول کاروں میں سے اترنے والے ان پولیس اہلکاروں کو لوٹ مار کرتے دیکھا۔

Mexiko Gendarmerie
پولیس اہلکار تین گشتی کاروں پر سوار ہو کر چوری کے لیے پہنچےتصویر: Getty Images/AFP/Y. Cortez

میکسیکو سٹی کے دفتر استغاثہ کے مطابق کیمروں کی ریکارڈنگ میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ اہلکار اس وسیع مکان میں داخل ہو کر اندر سے گھریلو ضرورت کا سامان باہر لا کر کاروں کے اندر رکھ رہے ہیں۔ انہوں نے مکان کے اندر سے قیمتی پرندے بھی اٹھا کر اُن سرکاری گاڑیوں میں رکھے، جن پر سوار ہو کر وہ پہنچے تھے۔

پولیس حکام نے چوری کی رپورٹ درج کرائے جانے کے بعد جب نصب خفیہ سکیورٹی کیمروں کی ریکارڈنگ کی جانچ پڑتال کی تو انہیں چوری کرتے ہوئے اپنے ہی اہلکار دکھائی دیے۔ ان پندرہ پولیس افسران کو مکمل شناخت کے بعد گرفتار کیا گیا۔ پولیس اور دفتر استغاثہ نے ابتدا میں اس واردات کو ڈاکووں کی کارروائی خیال کیا تھا۔ 

ڈکیتی ناکام بنانے والا گمنام تارک وطن