1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

’بھارت اسرائیل سے اینٹی ٹینک میزائل خریدے گا‘

18 جنوری 2018

بھارتی حکام کے مطابق نئی دہلی حکومت اسرائیل سے اینٹی ٹینک میزائل خریدنے کی منسوخ شدہ ڈیل پر دوبارہ مذاکرات کرے گی۔ بھارت نے سن دو ہزار چودہ میں پانچ سو ملین ڈالر مالیت کی اس ڈیل کو مسترد کیا تھا۔

https://p.dw.com/p/2r60i
Jordanien US-MIlitär
تصویر: Getty Images/J. Pix

خبر رساں ادارے اے ایف پی نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دفتر کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل سے اینٹی ٹینک میزائل خریدنے کی ڈیل پر دوبارہ مذاکرات کیے جائیں گے۔ اٹھارہ جنوری بروز جمعرات جاری ہونے والے اس بیان میں کہا گیا ہے کہ پانچ سو ملین ڈالر مالیت کی اس منسوخ شدہ ڈیل کو فعال بنایا جائے گا۔

بھارت اور اسرائیل کے تعلقات نئی بلندیوں کی جانب

نیتین یاہو بھارت میں، تعاون بڑھانا دورے کا مقصد

نیتن یاہو کا اہم دورہء بھارت، بڑا تجارتی وفد ہم راہ

سن دو ہزار چودہ میں بھارت نے اس ڈیل کو منسوخ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ممکنہ طور پر یہ عسکری سامان بھارت میں ہی بنایا جائے گا۔ پندرہ برس بعد بھارت کا دورہ کرنے والے پہلے اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اتفاق کیا ہے کہ اب اس ڈیل کو دوبارہ فعال بنایا جائے گا۔

نیتن یاہو کی طرف سے جاری ہونے ایک بیان کے مطابق، ’’مذاکرات کے بعد میرے دوست وزیر اعظم نریندر مودی نے ہمیں بتایا ہے کہ ان کی حکومت اسپائیک (اینٹی ٹینک میزائل) ڈیل کو دوبارہ فعال بنائے گی۔۔۔۔ یہ بہت خوش آئند قدم ہے اور ایسے ہی متعدد مزید معاہدے بھی کیے جائیں گے۔‘‘

بھارتی فوج کے چیف بیپن راوات نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ ڈیفنس رسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن DRDO کی طرف سے اس طرح کے میزائل خود تیار کرنے کے اعلان کے بعد اس ڈیل کو منسوخ کیا گیا تھا۔ یہ امر اہم ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ’میک ان انڈیا‘ نامی مہم کو شروع کرنے کے بعد اس ڈیل کو منسوخ کیا گیا تھا۔

ناقدین کے مطابق مودی کی کوشش ہے کہ وہ بھارت کا دنیا کے سب سے بڑے اسلحہ برآمد کرنے والے ملک کا امیج بدلا جائے اور غیر ملکی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے کہ وہ اپنی ٹکنالوجی بھارت میں لائیں تاکہ مقامی کمپنیاں یہ کام کریں اور لوگوں کو روزگار کے مواقع بھ میسر آ سکیں۔ اہم رواں ماہ کے آغاز میں ہی نئی دہلی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ وہ ملک میں بنائے گئے اپنے ایئر کرافٹ کیریئر کے لیے اسرائیل سے زمین سے فضا تک مار کرنے والے 132 میزائل خریدے گا۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے اپنے دورہ بھارت کے دوران تیل، گیس، متبادل توانائی اور سائبر سکیورٹی جیسے متعدد شعبہ جات میں کئی سمجھوتوں کو حتمی شکل دی ہے۔ بھارت اور اسرائیل کی کوشش ہے کہ وہ باہمی تعلقات میں مزید بہتری کے ساتھ ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دیں۔