1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

تارکین وطن کے سبب جرمن آبادی میں تین لاکھ کا اضافہ

26 جنوری 2024

اب جرمنی کی کل آبادی 84.7 ملین ہے، جس میں گزشتہ برس تین لاکھ کا اضافہ تارکین وطن کی آمد کے سبب ہوا ہے۔ مشرقی اور مغربی جرمنی میں اتحاد کے بعد سے ملک میں اموات کی شرح پیدائش کی شرح سے بڑھتی رہی ہے۔

https://p.dw.com/p/4bh8h
جرمن آبادی
مشرقی اور مغربی جرمنی کے دوبارہ اتحاد کے بعد کے تمام سالوں کی طرح سن 2023 میں بھی پیدائش اور اموات کا توازن ایک بار پھر سے منفی رہا، کیونکہ پیدا ہونے والے افراد سے زیادہ لوگ فوت ہو گئےتصویر: Michael Kuenne/PRESSCOV/ZUMAPRESS/picture alliance

جرمنی کے وفاقی شماریات کے ادارے نے جمعرات کو بتایا کہ سن 2023 کے دوران جرمنی کی آبادی میں مجموعی طور پر تین لاکھ افراد کا اضافہ ہوا اور سال کے اختتام پر ملک کی کل آبادی 84.7 ملین تھی۔

ہنرمند تارکین وطن کی آمد، جرمنی میں نیا قانون منظور

وفاقی شماریات کے دفتر کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے جو ترقی سن 2012 اور سن 2021 کے درمیان درج کی گئی تھی، یہ اوسطاً اسی شرح کے مطابق ہی رہی۔

بائیں بازو کی انتہا پسندی جرمنی کے لیے خطرہ، سروے

یہ اضافہ سن 2022 کے مقابلے میں کافی کم ہے، تاہم سن 2022 میں تقریباً 1.1 ملین افراد کا غیر معمولی اضافہ اس لیے ریکارڈ کیا گیا تھا، کیونکہ اس برس روس کے حملوں سے فرار ہونے والے یوکرینی باشندوں کی ایک بڑی تعداد جرمنی پہنچی تھی۔

جرمنی میں شرح پیدائش میں اضافہ، مگر یورپی اوسط سے کم

جرمنی کے اندر آبادی کے حجم میں بتدریج کمی آتی رہی ہے اور اس لحاظ سے دوسرے برسوں کی طرح ہی آبادی میں اسے اضافے کا اہم عنصر ہجرت کرنے والے لوگوں کا ہے۔

جرمن آبادی
جرمنی میں مجموعی طور پر 680,000 اور 710,000 کے درمیان لوگوں کی ہجرت دیکھنے میں آئی، جو کہ آبادی میں اضافے سے دوگنی تعداد ہےتصویر: Michael Kuenne/PRESSCOV/ZUMA/picture alliance

جرمنی کے اندر کئی دہائیوں سے آبادی مسلسل سکڑ رہی ہے

وفاقی دفتر کا کہنا ہے کہ جرمنی میں مجموعی طور پر 680,000 اور 710,000 کے درمیان لوگوں کی ہجرت دیکھنے میں آئی، جو کہ آبادی میں اضافے سے دوگنی تعداد ہے۔

ہر جرمن باشندے نے گزشتہ برس اوسطاﹰ دس کلوگرام چاکلیٹس کھائیں

ایجنسی نے ایک بیان میں کہا کہ مشرقی اور مغربی جرمنی کے دوبارہ اتحاد کے بعد کے تمام سالوں کی طرح سن 2023 میں بھی پیدائش اور اموات کا توازن ایک بار پھر سے منفی رہا، کیونکہ پیدا ہونے والے افراد سے زیادہ لوگ فوت ہو گئے۔

رواں برس جرمن اسکولوں میں طلبہ کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

جرمنی میں ہجرت یا تارکین وطن کی آمد ایک اہم موضوع بنا ہوا ہے۔ اس حوالے سے حکومت نے سرحدی کنٹرول کو مضبوط کرنے کی کوشش کی ہے اور ملک بدری کو تیز کرنے کا وعدہ بھی کر رکھا ہے۔

اس کے ساتھ ہی حکومت نے شہریت تک رسائی کو آسان بنانے والی اصلاحات بھی متعارف کروائی ہیں تاکہ غیر ملکی کارکنوں کی ضرورت پر توجہ دی جا سکے۔

ص ز/ ج ا (روئٹرز، کے این اے)