1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

تنقیدی بیان پر آفریدی سے جواب طلبی

9 مئی 2011

شاہد آفریدی کا حالیہ بیان پاکستان کرکٹ بورڈ کو ناگوار گزرا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان کے بیانات کو ضابطہء اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے شاہد آفریدی سے وضاحت طلب کر لی ہے۔

https://p.dw.com/p/11C17
تصویر: picture alliance/dpa

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی اتوار کے روز دورہء ویسٹ انڈیز سے واپس لوٹے ہیں۔ واپسی پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ اس دورے کے دوران انتظامیہ کی طرف سے کی جانے والے مداخلت پر ناخوش ہیں اور اس بارے میں پاکستان کرکٹ بورڈ سے بھی بات کریں گے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’ہر ایک کو اپنے کام سے کام رکھنا چاہیے اور دوسرے کے کام میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے‘۔ شاہد آفریدی نے کسی کا بھی نام نہیں لیا کہ ان کے کام میں کس نے مداخلت کی تاہم مقامی میڈیا کے مطابق ٹیم سلیکشن کی وجہ سے وقار یونس کے ساتھ ان کے اختلافات شدت اختیار کر چکے ہیں۔

Kricket Waqar Younis
مقامی میڈیا کے مطابق ٹیم سلیکشن کی وجہ سے وقار یونس کے ساتھ ان کے اختلافات شدت اختیار کر چکے ہیںتصویر: AP

اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے پانچ ایک روزہ میچوں کی ہوم سیریز کے آخری میچ میں پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی تاہم پاکستان یہ سیریز دو کے مقابلے میں تین میچوں کے فرق سے پہلے ہی اپنے نام کرچکا تھا۔

جمعرات کو ہونے والے آخری ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں پاکستان کی پوری ٹیم غیر ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 42 اوورز میں صرف 139 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے ایک سو چالیس رنز کا مطلوبہ ہدف 3.23 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کر لیا تھا۔

اس سے قبل گیانا میں ہونے والے سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو تب بھی پاکستانی بیٹنگ لائن ویسٹ انڈیز کے بولرز کے سامنے پوری طرح بے بس نظر آئی اور مہمان ٹیم یہ میچ بھی ہار گئی تھی۔

رپورٹ: امتیاز احمد

ادارت: مقبول ملک

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں