جرمنی اور پاکستان کے سفارتی تعلقات کے ستر سال مکمل ہونے کے موقع پر پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے جرمن ہم منصب سے برلن میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈی ڈبلیو اردو کے عرفان آفتاب سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ جرمن وزیر خارجہ کے ساتھ پاک جرمن تعلقات، افغانستان امن عمل میں اسلام آباد کے کردار اور بھارت کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں خصوصی گفتگو کی گئی۔