1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جنگجوؤں کا حملہ، نیٹو کے گیارہ ٹینکر تباہ

25 فروری 2011

پاکستان کے شمالی مغربی علاقوں میں نیٹو کے گیارہ ٹینکرز کو نذر آتش کر دیا گیا ہے۔ ان ٹینکرز میں ایندھن افغانستان لے جایا جا رہا تھا۔ اس حملے میں چار افراد ہلاک بھی ہو گئے۔

https://p.dw.com/p/10PCQ
تصویر: picture alliance/Photoshot

خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کی پولیس نے خبررساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ یہ حادثہ صوبائی دارالحکومت کے نواح میں پیش آیا، جہاں ایک ٹرمینل پر باغیوں نے حملہ کر دیا۔ اعلیٰ پولیس افسر امتیاز شاہ نے بتایا،’دو درجن سے زائد جنگجوؤں نے ٹرمینل میں داخل ہو کر وہاں کھڑے بیس میں سے بارہ ٹرکوں میں دھماکہ خیز مواد نصب کر دیے۔ یہ ٹینکر افغانستان میں تعینات غیر ملکی افواج کے لیے ایندھن لے کر براستہ پاکستان وہاں جا رہے تھے۔‘

Extremisten zünden 27 Nato-Tanklaster an
پاکستان میں نیٹو آئل ٹینکروں پر حملے کوئی نئی بات نہیںتصویر: AP

امتیاز شاہ کے مطابق گیارہ ٹرک تباہ ہو گئے جبکہ ایک ٹرک میں دھماکہ خیز مواد نہ پھٹ سکا، اس لیے وہ بچ گیا۔ انہوں نے مزید بتایا کے اس دوران جنگجوؤں نے دو محافظوں اور دو ڈرائیوروں کو مزاحمت کرنے پر گولیاں مار کر ہلاک کر دیا جبکہ ایک ڈرئیوار زخمی ہو گیا،’حملہ آور جنگجو تھے لیکن ہمیں ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ ان کا تعلق کس گروہ سے ہے۔‘

ایک اور پولیس افسر نے بتایا کہ حملہ آور حملے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ اگرچہ ابھی تک کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم طالبان باغی اس طرح کے حملے کرتے رہتے ہیں۔

رپورٹ: عاطف بلوچ

ادارت: عاطف توقیر

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں