طالبان کی طرف سے امن و استحکام کے دعووں کے باوجود افغانستان مزید ابتری کی طرف مائل ہوا جبکہ افغان عوام میں بے چینی اور غصہ بڑھتے ہی چلے گئے۔ ہائی اسکولوں کی تقریباﹰ ساڑھے آٹھ لاکھ بچیوں کو اسکول جانے سے روک دیا گیا۔ یوں افغانستان دنیا کا واحد ملک بن گیا ہے، جہاں ٹین ایجر بچیوں کو حصول تعلیم کی اجازت نہیں۔ کابل سے ساندرہ پیٹرزمان کی رپورٹ۔