1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

لاس اینجلس میں گریمی ایوارڈز اور لندن میں بیفٹا ایوارڈز کی تقریبات

14 فروری 2011

امریکی شہر لاس اینجلس میں اتوار کی رات منعقد ہونے والی گریمی میوزک ایوارڈز کی تقریب میں تین رکنی کنٹری میوزک گروپ Lady Antebellum مجموعی طور پر پانچ ایوارڈز جیتنے میں کامیاب رہا۔

https://p.dw.com/p/10Gof
تصویر: dapd

لیڈی اینٹے بیلم گروپ کے ارکان نے مجموعی طور پر تین ایوارڈز جیتنے کے بعد کہا کہ ان کی زندگیوں میں دوبارہ ایسے لمحے شاید کبھی نہ آئیں۔ اس گروپ کا کہنا تھا کہ کنٹری میوزک کے کسی گروپ کو بیک وقت تین گریمی ایوارڈز روز روز نہیں ملتے۔

اس تقریب میں سال کے بہترین البم کا اعزاز کینیڈا کے شہر مانٹریال سے تعلق رکھنے والے Rockمیوزک گروپ آرکیڈ فائر کے حصے میں آیا۔ البم آف دی ایئر کا یہ اعزاز گریمی ایوارڈز کا سب سےاعلیٰ انعام سمجھا جاتا ہے۔ آرکیڈ فائر نامی اس گروپ کو ماضی میں بھی دو مرتبہ اس اعزاز کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔ تاہم یہ پہلا موقع ہے کہ بین الاقوامی سطح پر میوزک انڈسٹری کا سب سے اہم سمجھا جانے والا یہ انعام آرکیڈ فائر کو دیا گیا ہے۔

Grammy Awards Los Angeles 2011 Flash-Galerie
تصویر: AP

آرکیڈ فائر کو البم آف دی ایئر کا گریمی اعزاز اس گروپ کے ایک گیت The Suburbs کے لیے دیا گیا۔ یہ البم گزشتہ برس دیکھتے ہی دیکھتے امریکی اور کینیڈین چارٹس میں سر فہرست پہنچ گیا تھا۔

Grammy Awards Los Angeles 2011 Flash-Galerie
تصویر: AP

اس سال کے گریمی ایوارڈز کے لیے امریکی hip-hop سٹار ایمی نیم (Eminem) کو بہت سے انعامات ملنے کی توقع تھی۔ اس گلوکار کو دس مختلف شعبوں میں انعام کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔ لیکن لاس اینجلیز میں گزشتہ رات اس نوجوان امریکی گلوکار کو کافی نا امید ہونا پڑا۔ ایمی نیم کو اتنی زیادہ نامزدگیوں کے بعد صرف دو شعبوں میں ایوادز ملے۔ یہ دونوں انعامات اسے ریپ موسیقی کے شعبے میں دیے گئے۔

اس تقریب میں پاپ میوزک کی انتہائی مشہور گلوکارہ لیڈی گاگا اور ریپ سنگر Jay-Z کو تین تین ایوارڈز ملے۔ یوں یہ دونوں فنکار بھی امریکی سنگر Eminem کو پیچھے چھوڑ گئے، جن کے حصے میں دس نامزدگیوں کے بعد صرف دو ایوارڈز آئے۔ ایمی نیم کو Recovery کی وجہ سے بیسٹ ریپ البم ایوارڈ دیا گیا جبکہ بیسٹ سولو پرفارمنس کا گریمی ایوارڈ انہیں So Afriad نامی البم کے باعث ملا۔

Grammy Awards Los Angeles 2011 Flash-Galerie
تصویر: AP

مجموعی طور پراس سال کے گریمی ایوارڈز کی تقریب میں سینکڑوں فنکاروں کو 108 مختلف شعبوں میں انعامات دیے گئے۔

برطانیہ کے بیفٹا ایوارڈز

Film The King's Speech
تصویر: centralfim

امریکہ میں اس سال کے آسکر ایوارڈز کی تقریب سے دو ہفتے پہلے اتوار ہی کی رات لندن میں برٹش فلم اینڈ ٹیلی وژن آرٹس یعنی بیفٹا کی تقسیم انعامات کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس میں برطانیہ کے بادشاہ George VI پر بننے والی فلم The King's Speech کو سب سے زیادہ یعنی سات ایوارڈز ملے۔

اس فلم میں Colin Firth نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ اسی فلم کو امریکہ میں آسکر ایوارڈز کے لیے بھی بارہ شعبوں میں نامزد کیا گیا ہے۔ اس تقریب میں بہترین برطانوی فلم اور بہترین فلم کے ایوارڈز جیتنے کے بعد اس فلم کے ہدایت کارTom Hooper نے کہا کہ اپنے ہی ملک میں یہ دونوں اعزاز جیتنا ان کے لیے بڑے فخر کی بات ہے۔

بہترین فلم ڈائریکٹر کا ایوارڈ ڈیوڈ فنچر کو فیس بک کے بارے میں ان کی فلم دی سوشل نیٹ ورک کی وجہ سے دیا گیا۔ بہترین اداکارہ کا انعام Natalie Portman کو فلم بلیک سوان میں ان کی اداکاری کی بناء پر دیا گیا۔

رپورٹ: عصمت جبیں

ادارت: کشور مصطفٰی

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں