معتصم قذافی کی گرل فرینڈ، ماڈلنگ کنٹریکٹ خطرے میں
31 اکتوبر 2011ماڈل اور اداکارہ وينسا ہيسلر نے معتصم قذافی کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے اطالوی ميگزين ديوا ای ڈونا کو ديے گئے انٹرويو کے دوران کئی انکشافات کيے۔ تيئس سالہ اطالوی نژاد امريکی وينسا ہيسلر نے ان تعلقات کو خوشگوار قرار ديتے ہوئے انٹرويو کے دوران بتايا کہ ان کے اور معتصم قذافی کے تعلقات چار سال تک رہے۔ اطالوی ميگزين کو ديا گيا یہ انٹرويو يکم نومبر کے شمارے ميں شائع ہو گا۔
معتصم قذافی رواں برس بيس اکتوبر کو ليبيا ميں باغيوں کے ايک حملے ميں مارے گئے تھے۔ معتصم قذافی کی موت کے حوالے سے ہيسلرکا کہنا تھا کہ وہ اس حقيقت کے متعلق سوچنا نہيں چاہتی ہيں۔ ان کا مزیدکہنا تھا کہ وہ قذافی خاندان سے ملی ہيں اور انہوں نے اس خاندان کو عام لوگوں کی طرح ہی پايا۔ ہيسلرکا مزيد کہنا تھا کہ قذافی خاندان کو درست انداز سے پيش نہيں کيا گيا۔ انہوں نے یہ بھی کہا ’’ہم نے، فرانس نے اور برطانيہ نے ليبيا کے باغيوں کو مالی امداد فراہم کی اور یہ لوگ نہيں جانتے تھے کہ وہ کيا کر رہے ہيں‘‘۔
ٹيلی فونيکا کے ترجمان البرٹ فیچ نے جرمن نيوز ايجنسی ڈی۔ پی۔ اے کو بتايا کہ ان کا ادارہ ہيسلرسے اس قسم کے تبصروں سے دور رہنے کی توقع کر رہا تھا۔ ان کا مزيد کہنا تھا کہ وينسا ہيسلرکی یہ ذاتی رائے ہے اوران تبصروں سے ادارے کا کوئی تعلق نہيں ہے۔ البرٹ فیچ کا کہنا تھاکہ ہيسلرکی ادارے سے مزيد وابستگی کا جائزہ بھی ليا جا رہا ہے۔
ہيسلر کے سرخ رنگ کے مختصر لباس ميں پوسٹرز اور بل بورڈز جرمنی بھر ميں پائے جاتے ہيں، جس ميں صارفين کو انٹرنيٹ اور ٹيلی فون کے حوالے سے ايلس ادارے کی جانب سے مہيا کی جانے والی سہولت کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ ہيسلرنے دو ہزار آٹھ کے اولمپکس کھيلوں ميں فلم ايسٹيرکس ميں اداکاری بھی کی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ وہ اطالوی ٹيلی ويژن کا بھی ايک معروف چہرہ ہیں۔
رپورٹ: شاہد افراز خان
ادارت : عدنان اسحاق