1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

معروف بھارتی اداکارہ سری دیوی انتقال کر گئیں

مقبول ملک اے ایف پی
25 فروری 2018

بھارتی فلمی صنعت کی معروف سپر سٹار اداکارہ سری دیوی چّون برس کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں۔ ان کا انتقال ہفتہ چوبیس فروری کو رات گئے دبئی میں دل کا دورہ پڑنے سے ہوا، جہاں وہ ایک شادی میں شرکت کے لیے گئی ہوئی تھیں۔

https://p.dw.com/p/2tIQx
تصویر: Getty Images/AFP/S. Jaiswal

بھارتی فلمی صنعت بالی وُڈ کے مرکز ممبئی سے اتوار پچیس فروری کو ملنے والی نیوز ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹوں کے مطابق سری دیوی کپور کا شمار ہندی سینما کے سب سے بڑے ناموں میں ہوتا تھا۔ وہ اپنے ایک بھتیجے کی شادی میں شرکت کے لیے دبئی گئی ہوئی تھیں، جہاں سے ملنے والی ان کی اچانک موت کی خبر نے دنیا بھر میں ان کے کروڑوں شائقین اور بالی وُڈ میں ان کے سینکڑوں ساتھی فلمی فنکاروں کو انتہائی افسردہ کر دیا۔

Indien Film Sridevi
تصویر: AP

تامل ناڈو کا وزیر اعلیٰ بننا چاہتا ہوں، کمل ہاسن

’پدماوت‘ کے بعد کنگنا رناؤت کی فلم بھی انتہا پسندوں کے نشانے پر

’گل مکئی‘ ملالہ کی زندگی پر مبنی بھارتی فلم

سری دیوی کی موت پر بالی وُڈ کی معروف ہیروئن پریانکا چوپڑا نے ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا، ’’میرے پاس الفاظ نہیں کہ میں اپنے افسوس کا اظہار کر سکوں۔ میری طرف سے ہر اس انسان کے ساتھ تعزیت کا اظہار جو سری دیوی سے پیار کرتا تھا۔ ان کی موت بھارتی سینما کے لیے ایک تاریک دن ہے۔‘‘

سری دیوی کا پیدائشی نام سری امّا یانگر ایپّن تھا اور انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز ایک چائلڈ سٹار کی حیثیت سے محض چار برس کی عمر میں کیا تھا۔ ان کا فلمی کیریئر مجموعی طور پر چار عشروں سے بھی زائد عرصے پر محیط تھا۔

ان کی انتہائی کامیاب اور یادگار فلموں میں سے ’چاندنی‘، ’مسٹر انڈیا‘، ’موالی‘ اور ’تحفہ‘ محض چند ایک نام ہیں۔ انہیں انڈین فلم انڈسٹری کے لیے ان کی خدمات کے اعتراف میں پدم شری ایوارڈ بھی دیا گیا تھا، جو بھارت کا چوتھا اہم ترین سول ایوارڈ ہے۔ سری دیوی کو بالی وُڈ کی ’پہلی خاتون سپر سٹار‘ بھی قرار دیا جاتا تھا اور ان کے کیریئر کے نقطہء عروج پر ان کا نام ہی کسی بھی فلم کی کامیابی کی ضمانت سمجھا جاتا تھا۔

بالی وڈ کی سنٹنٹ کوئن، بے خوف نادیہ

’اگلی فلم میں سری دیوی‘، بونی

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے سری دیوی کی اچانک موت پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں لکھا، ’’معروف اداکارہ سری دیوی کی اچانک اور بہت بے وقت موت پر مجھے شدید دکھ ہوا ہے۔ وہ بالی وُڈ کی بہت بڑی شخصیات میں سے ایک تھیں، جنہوں نے اپنے طویل فلمی کیریئر کے دوران ایک متاثر کن اداکارہ کے طور پر بہت سے یادگار کردار نبھائے۔‘‘

بھارت میں آج ملکی نیوز میڈیا کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر اور فلمی دنیا میں ہر طرف سری دیوی کی موت کی خبر ہی چھائی ہوئی ہے۔ ان کی موت پر بالی وُڈ کی بہت سی سرکردہ شخصیات کی طرف سے سوشل میڈیا پر شائع کیے جانے والے پیغامات میں گہرے دکھ کا اظہار کیا جا رہا ہے۔