پاکستانی قومی اسمبلی کے اجلاس میں میاں محمد شہباز شریف کو 174 اکثریت کے ساتھ بطور قائد ایوان منتخب کر لیا گیا ہے۔ اس طرح شہباز شریف پاکستان کے 23ویں وزیر اعظم بن گئے ہیں۔ پی ٹی آئی اراکینِ قومی اسمبلی نے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔ قبل ازیں عمران خان کی وزارت عظمیٰ کو عدم اعتماد کی تحریک کے ذریعے ختم کیا گیا تھا۔