1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستان واپسی پر ارشد ندیم کا پرتپاک استقبال

11 اگست 2024

پیرس اولمپکس 2024 میں پاکستان کو چار دہائیوں بعد سونے کا تمغہ جتوانے والے ارشد ندیم کا لاہور کے ہوائی اڈے پر والہانہ استقبال کیا گیا۔

https://p.dw.com/p/4jLPA
Arshad Nadeem Pakistan Ankunft Paris2024 neu
تصویر: ARIF ALI/AFP

پیرس اولمپکس 2024 میں جیولن  تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم اتوار کو پاکستان واپس پہنچ گئے ہیں۔ لاہور ائیر پورٹ پر ارشد ندیم کا استقبال کرنے کے لیے ان کے خاندان کے افراد اور سیاسی رہنماؤں سمیت سینکڑوں افراد موجود تھے۔

ارشد کا استقبال کرنے کے لیے لاہور ائیرپورٹ کا رخ کرنے والے سیاسی رہنماؤں میں وفاقی وزیر احسن اقبال، چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود، صوبائی وزیر کھیل فیصل کھوکھر، سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق اور شزا فاطمہ سمیت دیگر حکومتی عہدے دار بھی شامل تھے۔

Arshad Nadeem Pakistan Ankunft Paris2024 neu
پاکستان پہنچنے پر ارشد ندیم کا استقبال کرنے کے لیے سینکڑوں لوگ لاہور ہوائی اڈے پر موجود تھے۔ تصویر: ARIF ALI/AFP

اس موقع پر ارشد کے مداحوں کی بھی ایک بڑی تعداد ہوائی اڈے کے احاطے میں موجود تھی۔ ارشد ندیم کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور ائیر پورٹ کی فضا ارشد ندیم زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔

صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے ارشد کو تمغہ امتیاز سے نوازنے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ صوبائی حکومتوں کی جانب سے ان کے لیے نقد انعامات اعلان بھی کیا گیا ہے۔

Arshad Nadeem Pakistan Ankunft Paris2024 neu
ارشد ندیم پاکستان کی جانب سے اولمپکس کے انفرادی مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے ایتھلیٹ ہیں۔تصویر: ARIF ALI/AFP

ارشد ندیم پاکستان کی جانب سے اولمپکس کے انفرادی مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے ایتھلیٹ ہیں۔ انہوں نے پیر س اولمپکس میں بھارتی جولین تھرور نیرج چوپڑا کو شکست دیتے ہوئے 92 اعشاریہ 97 کی ریکارڈ تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ اس سے قبل اولمپکس گیمز میں پاکستان نے آخری مرتبہ 8 اگست 1992 میں کانسی کے تمغہ حاصل کیا تھا۔ جبکہ آخری گولڈ میڈل 1984 میں جیتا تھا۔

ر ب/ ش خ (رائٹرز)