پاکستان میں پشتون قبائلی معاشرے میں شادی کے لیے رشتہ دینے کے بدلے میں لڑکی کے خاندان کی جانب سے لڑکے والوں سے ولور کے نام پر آج کل دس لاکھ روپے سے بھی زائد رقم وصول کی جاتی ہے۔ ولور کی بروقت ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے اکثر اوقات شادیاں کئی سالوں تک التواء کا شکار رہتی ہیں۔ کوئٹہ سے ڈی ڈبلیو اردو کے نامہ نگار عبدالغنی کاکڑ کی رپورٹ