1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستان کی فتح پر خوش 15 بھارتی مسلمانوں پر بغاوت کا مقدمہ

مقبول ملک اے ایف پی
20 جون 2017

کرکٹ کی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف پاکستان کی فتح پر خوش ہونے والے پندرہ بھارتی مسلم دیہاتیوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ اس مقدمے میں ان ’ملزمان‘ کو عمر قید تک کی سزا ہو سکتی ہے۔

https://p.dw.com/p/2f2SV
Großbritanien Cricket Pakistan gegen Sri Lanka
اٹھارہ جون کو فائنل میچ میں پاکستان نے بھارت کو تاریخی شکست دی تھیتصویر: Getty Images/M. Steele

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سے منگل بیس جون کو ملنے والی نیوز ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹوں کے مطابق پولیس نے آج بتایا کہ اتوار اٹھارہ جون کو انگلینڈ میں کرکٹ کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میچ میں بھارت کے خلاف پاکستانی ٹیم کی شاندار فتح پر خوشیاں منانے والے بھارت کے پندرہ ایسے مسلمان شہریوں کو حراست میں  لے لیا گیا ہے، جنہیں اب اپنے خلاف ’ملک سے بغاوت‘ کے قانونی الزامات کا سامنا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ اتوار کے روز جب پاکستانی ٹیم نے بھارتی ٹیم کو ہرایا، تو ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع برہان پور کے ان مسلمان شہریوں نے نہ صرف نعرے لگائے بلکہ خوشیاں مناتے ہوئے پٹاخے بھی چلائے۔ پولیس نے منگل کے روز بتایا کہ ان 15 ’ملزمان‘ کو ان کے خلاف باقاعدہ شکایت ملنے پر پیر انیس جون کے روز گرفتار کیا گیا۔

پاکستانی کھلاڑیوں کا وطن واپسی پر پرتپاک استقبال

پاکستانی نے چیمپئنز ٹرافی جیت لی

پاک بھارت کرکٹ کی تاریخ کے پانچ تلخ ترین واقعات

برہان پور میں پولیس کے سربراہ راجہ رام پریہار نے اے ایف پی کو بتایا، ’’ان افراد کے خلاف شکایت ایک مقامی ہندو باشندے نے کی تھی، جس نے کہا تھا کہ ان مسلمانوں نے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کی شکست پر خوشیاں منائی تھیں۔‘‘

پولیس کے سربراہ پریہار نے مزید کہا، ’’یہ علاقہ کافی حساس ہے اور ملزمان کئی گھنٹے تک خوشیاں مناتے رہے تھے۔ قانونی طور پر ان کے خلاف مجرمانہ سازش کا الزام بھی ہے۔‘‘

London Cricket ICC Champions Trophy Finale Trophäe
فائنل میچ سے پہلے پاکستانی اور بھارتی ٹیموں کے کپتان چیمپئنز ٹرافی کے ساتھتصویر: Getty Images/G. Copley
Pakistan Karachi Sarfraz Ahmad
فائنل جیتنے کے بعد ٹرافی کے ساتھ پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد جن کا وطن واپسی پر شاندار استقبال کیا گیاتصویر: Getty Images/AFP/R. Tabassum

اے ایف پی نے لکھا ہے کہ مدھیہ پردیش کے ضلع برہان پور میں بھارت میں قومی سطح پر ایک بڑی مذہبی اقلیت کی حیثیت کے حامل مسلمانوں کی آبادی کافی زیادہ ہے اور ماضی میں اسی ضلع میں دونوں مذہبی برادریوں کے افراد کے مابین کئی مرتبہ مسلح تصادم اور فسادات بھی ہو چکے ہیں۔

پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ کا قومی سطح پر ہونے والا کوئی بھی میچ دونوں ملکوں کے مابین عوامی سطح پر بہت زیادہ جذباتیت کا باعث بنتا ہے اور اتوار اٹھارہ جون کے روز انگلینڈ میں کھیلے گئے فائنل کے موقع پر بھی یہی ماحول دیکھنے میں آیا تھا۔

سرفراز کی انگلش کا مذاق کیوں اڑایا؟ بھارتی سوشل میڈیا صارفین

سرفراز اور عامر نے لاج رکھ لی

اس کے علاوہ دونوں ملکوں میں ایک دوسرے کی کرکٹ ٹیموں کے حامی شہریوں کی گرفتاری کے بھی اب تک ایک سے زیادہ واقعات دیکھنے میں آ چکے ہیں۔

گزشتہ برس ایک پاکستانی شہری کو اس وقت گرفتار کر لیا گیا تھا جب اس نے اپنے پسندیدہ بھارتی بیٹسمین ویراٹ کوہلی کی طرف سے بھارت کی فتح کا سبب بننے والی سینچری بنائے جانے پر اپنے گھر پر بھارتی پرچم لہرا دیا تھا۔

اس سے قبل 2014ء میں بھی جب پاکستان نے بھارت کو ایک میچ میں ہرایا تھا، تو پاکستان کی فتح کی خوشیان منانے کے الزام میں تب بھی قریب 60 بھارتی طلبہ کو گرفتار کر لیا گیا تھا اور ان پر ملک سے بغاوت کا الزام عائد کر دیا گیا تھا۔