1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ڈیمینشیا: جلد تشخیص نہایت اہم ہے

16 جنوری 2022

طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگلی تین دہائیوں میں ڈیمینشیا مرض بہت تیزی سے افزائش پا سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق ڈیمینشیا کی جلد تشخیص مناسب علاج کے لیے بھی کلیدی اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔

https://p.dw.com/p/45UZO
Weltspiegel 26.04.21 | Nomadland | Oscar Verleihung 2021
تصویر: Searchlight Pictures/AP/picture alliance

ڈیمینشیا ایک دماغی بیماری ہے اور اس میں ذہنی جبلتوں کا انحطاط شروع ہو جاتا ہے۔ اس مرض کے مریضوں کو سوچنے، سمجھنے اور یاد رکھنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یہ مریض اپنے جذبات، رابطہ کاری اور روزمرہ کے کام انجام دینے میں کمزوری محسوس کرتے ہیں۔ ان مریضوں کو اعضاء کے کمزور ہونے کے ساتھ ساتھ سمجھ بوجھ میں بھی نقاہت کا سامنا ہوتا ہے۔

فٹ بالرز میں ڈیمینشیا، ٹک ٹک کرتا ٹائم بم 

تعداد میں تین گنا اضافہ

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اگلی تین دہائیوں یا تیس برسوں میں ایسے مریضوں کی تعداد تین گنا ہو سکتی ہے۔ یعنی موجودہ ستاون ملین مریضوں کی ممکنہ تعداد سن 2050 تک ایک سو باون ملین تک پہنچنے کا امکان ہے۔ سماجی ماہرین کے مطابق اتنی بڑی تعداد اقوام عالم کے نظام صحت کے ساتھ ساتھ معاشرتی اور خاندانوں کے لیے بھی بہت بڑا بوجھ ہو گا۔

Alzheimer Patienten | Florida November 19, 2020
روزانہ ورزش اور عملی سرگرمی انسانی صحت کے لیے بہت ضروری ہےتصویر: Chris Urso/Zumapress/picture-alliance

تازہ ترین ریسرچ

ڈیمینشا یا عتاہت یا ذہنی جبلتوں میں گراوٹ کے بارے میں ایک نئی ریسرچ رپورٹ کی تفصیلات معتبر طبی جریدے لینسیٹ میں شائع ہوئی ہے۔

یہ رپورٹ لینسیٹ کمیشن برائے تدارک ڈیمینشا کے ماہرین نے مرتب کی ہے۔ اس میں بارہ عوامل کی نشاندہی کی گئی، جو ڈیمینشیا کا سبب بن سکتے ہیں۔ ان میں کم آگاہی، بلند فشار خون یا بلڈ پریشر، سماعت کا متاثر ہونا، سگریٹ نوشی، موٹاپا، ڈپریشن، عملی سرگرمیاں میں کمی، شوگر اور کم سماجی رابطے خاص طور پر نمایاں ہیں۔

محبت کی انتہا: 70 سال ساتھ نبھانے کے بعد بیوی کا قتل

اس مناسبت سے ایک اچھی خبر یہ ہے کہ اس بیماری کے خطرات کو اپنی عادات میں تبدیلی سے کم کیا جا سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق عادات و رویوں میں مثبت تبدیلیوں سے ڈیمینشیا بیماری کے خطرے کو چالیس فیصد تک کم کیا جا سکتا ہے۔

Zocken bis der Arzt kommt
ایک جاپانی ہسپتال میں ذہنی جبلت میں کمی کے ایک مریض کو ذہنی ورزش کرائی جا رہی ہےتصویر: AP

معمولاتِ زندگی میں تبدیلی

جرمن ریسرچ سینٹر برائے نیورو جینیریٹو ڈیزیزز (DZNE) سے وابستہ ماہر معالج مارینا بوکارڈی کے مطابق انسانی جسم میں باہمی تعاون میں انحطاط یا کمی کی تمام علامات ڈیمینشیا کا سبب نہیں بنتی ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کئی مرتبہ ایسی علامات ختم بھی ہو جاتی ہیں اور انتہائی شدید صورت حال کو بھی کنٹرول کرنا ممکن ہے اور اس کے لیے معمولاتِ زندگی میں تبدیلیاں لانا ضروری ہوتا ہے۔

مارینا بوکارڈی نے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ اگر قابل علاج صورت حال کو بہتر کرنے کا موقع ضائع کر دیا جائے تو پھر کوئی بھی ذہنی جبلتوں میں انحطاط کے خطرے میں گھرا انسان یا مریض یقینی طور پر ڈیمینشیا کے مرض کی لپیٹ میں آ جاتا ہے۔

ڈیمینشیا سے کیسے محفوظ رہا جا سکتا ہے؟

عادات و رویے تبدیل کرنے کی ضرورت

ڈیمینشیا کی ماہر مارینا بوکارڈی کا مزید کہنا ہے کہ انفرادی اور حکومتی سطح پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ اس مرض کے خطرات میں کمی کے لیے عملی، سماجی اور ذہنی سرگرمیوں کا دائرہ بڑھایا جائے تا کہ اس مرض کے غیر معمولی پھیلاؤ کو ہر ممکن طریقے سے روکا جا سکے۔

Alzheimer Patienten | Florida
ڈیمینشیا کے کسی بھی مریض کو خاص قربت اور انسانی لگاؤ کی ضرورت ہوتی ہےتصویر: Chris Urso/Zumapress/picture-alliance

جرمن ادارے سے وابستہ بوکارڈی کا یہ بھی کہنا ہے کہ باقاعدہ ورزش اور صحت مند خوراک کو اپنانا نہایت لازمی ہے۔ ماہرین کے خیال میں ڈیمینشیا سے بچاؤ کی کوششوں میں کم مٹھاس والی اور زیادہ چربی والی خوراک کو معمول بنانا ازحد ضروری ہے۔

ڈیمینشیا کے مریض لاکھوں، طبی سہولیات نہ ہونے کے برابر

اس کے ساتھ ساتھ بہتر نیند بھی بہت اہم ہے۔ سن 2021 کی ایک ریسرچ کے مطابق پچاس اور ساٹھ برس کے ایسے افراد، جن میں نیند کا خلل پایا جاتا ہے، ان میں ڈیمینشیا مرض پیدا ہونے کا بہت زیادہ امکان ہوتا ہے۔ ذیابیطس یا شوگر کے ساتھ جڑے عوارض یعنی ہائی بلڈ پریشر، ہائپرٹینشن اور ڈپریشن کو بھی کم کرنا ضروری ہے۔

کئی ماہرین کا خیال ہے کہ رقص یا ڈانس کرنے کی عادت بھی ذہنی صحت  کو بہتر کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے کیونکہ عملی سرگرمیاں ڈیمینشا کے خطرے کو بہت کم کرتی ہیں۔ سگریٹ نوشی ترک کرنے اور شراب نوشی کو محدود کرنے سے بھی اس بیماری کے خطرے کو کم کرنا ممکن ہے۔

چارلی ایلن شیلڈ (ع ح/ع ا)