’گرین بُک‘ نے آسکر جیت لیا
25 فروری 2019ہالی وڈ کے مشہور ترین ستارے اتوار کی شب 91ویں اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب میں شریک ہوئے۔ سات ہزار نو سو ووٹنگ ارکان کی جانب سے بہت سی فلموں میں سے گرین بک کو بہترین فلم کے لیے منتخب کیا گیا۔ یہ فلم سماجی حقوق کی تحریک سے جڑی ایک کہانی پر مبنی تھی۔
آسکر وصول کرتے ہوئے اس فلم کے پروڈیوسر اور مصنف پیٹر فیریلی نے فلم کی کاسٹ کے ہم راہ اسٹیج پر کہا، ’’ہم نے یہ فلم بے حد محبت اور احترام سے بنائی۔‘‘
جنسی الزامات، کیون اسپیسی کو عدالت نے طلب کر لیا
آسکر کے لیے ایرانی فلم کی نامزدگی، قدامت پسند حلقے ناخوش
یہ فلم ایک سیاہ فام موسیقار اور اس کے ایک سفید فام ڈرائیور کے درمیان دوستی کو موضوع بناتے ہوئے تخلیق کی گئی تھی۔ فیرلی نے کہا، ’’یہ فلم بتاتی ہے کہ کس طرح اختلافات کے باوجود ایک دوسرے سے محبت کی جا سکتی ہے۔‘‘
رواں برس آسکر ایوارڈز کی تقریب بغیر میزبان کے منعقد ہوئی۔ ایسا تین دہائیوں میں پہلی مرتبہ ہوا ہے۔ ان ایوارڈز کی تقریب میں کامیڈین کیوِن ہارٹ کو میزبان ہونا تھا، تاہم ان کی جانب سے چند متنازعہ ٹوئٹس پر ہونے والی تنقید کے بعد انہوں نے اس تقریب کی میزبانی سے معذرت کر لی۔
میزبان کی موجودگی میں، یہ تقریب اداکاروں اور دیگر مشہور شخصیات کے درمیان ایک توازن کا ماحول پیش کرتی رہی۔ اس تقریب میں ٹینس اسٹار سیرینا ویلیمز اور سینیئر اداکارہ ہیلن میرن، گلوکارہ جینیفر لوپیز اور کامیڈین تریوا نوح، جیسی شخصیات نمایاں دکھائیں دیں۔
رواں برس کا بہترین اداکاری پر آسکر انعام اولیویا کولمن اور ریمی ملک کے ہاتھ آیا۔ اس سے قبل کہا جا رہا تھا کہ ممکنہ طور پر گلین کلوز یہ انعام جیت سکتی ہیں، تاہم کولمن کو بہترین پرفارمنس پر یہ ایوارڈ دیا گیا۔ اس ایوارڈ کا اعلان کیا گیا تو خود کولمن بھی حیران دکھائی دیں۔ انہوں نے اس موقع پر کہا، ’’مجھے امید ہے کہ میرے بچے یہ تقریب دیکھ رہے ہیں، کیوں کہ ایسا شاید دوبارہ نہ ہو۔‘‘
ملک کو بہترین اداکاری پر آسکر انعام کا حق دار قرار دیا گیا۔ انہوں نے فلم بوہیمین راپسڈی میں تاریخ ساز گلوکار فریڈی مرکری کا کردار نبھایا تھا۔ مالک بہترین اداکارکے ایوارڈ کے لیے سب سے فیورٹ تھے۔ اس سے قبل انہیں اس کردار پر گولڈن گلوبز، اسکرین ایکٹرز گائیڈ اور برٹش BAFTA ایوارڈز مل چکے ہیں۔
بہترین غیر ملکی فلم میکسیکو کے فلمساز آلفونزو کوآرون کی تخلیق ’روما‘ رہی۔
ع ت، ع الف (روئٹرز، اے پی)