1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

یورو کپ: انگلینڈ کا اولین فائنل اور اٹلی کی پیاس

11 جولائی 2021

یورپی فٹ بال چیمپئن شپ یورو کپ کا فائنل آج اتوار کی رات لندن کے ویمبلی اسٹڈیم میں کھیلا جا رہا ہے جس میں انگلینڈ اور اٹلی مدمقابل ہوں گے۔ دونوں ٹیمیں ہی کسی اہم ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیتنے کے لیے طویل عرصے سے بے قرار ہیں۔

https://p.dw.com/p/3wK9S
Bildkombo Harry Kane - Giorgio Chiellini

لندن کے ویمبلی اسٹیڈیم میں یوئیفا یورو کپ 2020 کا فائنل ایک کانٹے دار مقابلہ ہو گا۔ انگلش ٹیم کو ہوم گراؤنڈ کا فائدہ ہو گا لیکن اطالوی ٹیم ابھی تک کسی بڑے ٹورنامنٹ میں انگلینڈ سے نہیں ہاری ہے۔ تاہم اس مرتبہ انگلش ٹیم کی کارکردگی ماضی کے مقابلے میں بہت بہتر ہے۔

انگلش ٹیم کے کوچ اور سابق اسٹار کھلاڑی گیرتھ ساؤتھ گیٹ کا کہنا ہے کہ ہوم گراؤنڈ پر مداحوں کی موجودگی انگلش کھلاڑیوں کا مورال بلند کرے گی اور وہ یہ ٹرافی جیتنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ یاد رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم پہلی مرتبہ یورو کپ کے فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

تاریخ رقم کرنے کی کوشش

برطانوی حکومت نے کووڈ کی عالمی وبا کے تناظر میں 60 ہزار شائقین کو اسٹیڈیم میں جانے کی اجازت دی ہے۔ ویمبلی اسٹڈیم میں 90 ہزار شائقین کی گنجائش ہے۔ اس وبا کی وجہ سے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں اور صرف وہی لوگ میدان میں داخل ہو سکیں گے جو ویکسینشن کرا چکے ہیں یا جن کے پاس کووڈ کا منفی سرٹیفیکٹ ہو گا۔

یہ بھی پڑھیے:  يورو فٹ بال چيمپئن شپ: کورونا کے دور ميں کون بنے گا چيمپئن؟

انگلش ٹیم نے آخری مرتبہ جس اہم فٹ بال ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کی تھی، وہ سن 1966ء کا عالمی مقابلہ تھا۔ تب پرانے ویمبلی اسٹیڈیم پر انگلینڈ کا مقابلہ مغربی جرمنی کی ٹیم سے ہوا تھا، جو اضافی وقت میں گیا تھا۔ 30 جولائی کو ہونے والے اس میچ میں انگلینڈ نے مغربی جرمنی کو دو کے مقابلے میں چار گول سے شکست دی تھی۔

اٹلی کی پیاس

دوسری طرف اٹلی 1968 کے بعد یورو کپ کا ٹائٹل اپنے نام نہیں کر سکا ہے۔ تب 10 جون کو روم میں کھیلے گئے اس فائنل میں مہمان ٹیم نے سابق یوگوسلاویہ کو ری پلے میچ میں دو صفر سے مات دی تھی۔ جرمنی میں 2006 میں ہونے والے عالمی کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے والی اطالوی ٹیم 2018 کے عالمی مقابلوں میں کوالیفائی تک نہیں کر سکی تھی۔

تاہم اس مرتبہ اطالوی کوچ رابرٹو منوچی کی ٹیم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ 11 مختلف یورپی شہروں میں منعقد ہونے والے اس یورو کپ میں اٹلی کی ٹیم نے ثابت کیا ہے کہ نوجوان خون کے ساتھ وہ یہ ٹرافی جیت سکتی ہے۔ یہ امر بھی اہم ہے کہ اطالوی قومی فٹ بال ٹیم 2018ء سے ناقابل شکست ثابت ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: یورو فٹ بال چیمپیئن شپ: میچ کے دوران ماسک پہن کر رکھیں

ان تمام اعدادوشمار کے باوجود انگلیڈ اور اٹلی کا فائنل میچ انتہائی کانٹے دار اور دلچسپ ہونے کی توقع ہے۔ انگلش ٹیم جہاں انتہائی اچھی کوآرڈینشن کے ساتھ کھیل رہی ہے، اس کی مثال ماضی میں کم ہی نظر آتی ہے۔ لیکن اٹلی کی ٹیم میں بھی 2006ء والی پھرتی اور تیزی نمایاں ہے۔

انگلش ٹیم کی کوشش ہو گی کہ وہ بال پر کنٹرول رکھے اور پہلے ہاف میں اطالوی کھلاڑیوں کو حملے کا موقع نا دے تاہم کاؤنٹر اٹیک پر اطالوی اسٹرائیکرز کو روکنا مہمان ٹیم کے لیے درد سر بن سکتا ہے۔ موجودہ اطالوی ٹیم جوابی حملے میں کمال رکھتی ہے۔

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید