امریکی صدارتی انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان ابھی باقی ہے تاہم ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے فراڈ کا الزام لگاتے ہوئے سپریم کورٹ جانے کے اعلان نے معاملات کو پیچیدہ کر دیا ہے۔ امریکی الیکشن، تا حال سامنے آنے والے نتائج اور اس کے مضمرات کے حوالے سے ڈی ڈبلیو کی فلاڈیلفیا کے رُٹگرز کالج آف لاء کے اسسٹنٹ پروفیسر اور امریکی سیاسی نظام پر گہری نظر رکھنے والے عدنان ذوالفقار کے ساتھ کشور مصطفیٰ کی گفتگو۔