1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

آئی فون فائیو، اس سہ ماہی میں

17 جولائی 2011

اب سے چند ماہ بعد آئی فون کی نئی جینریشن مارکیٹ میں دستیاب ہوگی۔ آئی فون 5 کس اندازکا ہے؟ سابقہ آئی فون کے مقابلے میں اس میں کیا تبدیلیاں کی گئی ہیں؟ اس بارے میں معلومات سامنے آنا شروع ہو گئی ہیں۔

https://p.dw.com/p/11wzy
تصویر: Reverse Angle

کہتے ہیں کہ وال اسٹریٹ جرنل کو خصوصی طور پر مارکیٹ میں آنے والی نئی مصنوعات کے بارے میں کافی پہلے ہی سے علم ہو جاتا ہے۔ وال اسٹریٹ کے مطابق آئی فون فائیو اپنے پیش روسے قدرے پتلا ہے۔ ساتھ ہی آئی فون فور میں پانچ میگا پکسل کا کیمرہ ہے جبکہ نئے آنے والے آئی فون میں آٹھ میگا پکسل کا۔

دنیا کے سب سے معروف اور کامیاب ترین فون کے بارے میں ابھی کچھ روز قبل ہی بلوم برگ نیوز ایجنسی نے لکھا تھا کہ اپیل کی نئے آنے والے فون میں کیمرے کے ساتھ ساتھ پروسیسرکی رفتار بھی پہلے کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ تاہم اپیل ہمیشہ کی طرح اپنی نئی پروڈکٹ کے بارے میں ابھی تک خاموش ہے۔ جب ایپل سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے آئی فون فائیو کے بارے میں تبصرہ کرنے سے معذرت کر لی۔ وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق نیا آئی فون اسی سہ ماہی میں مارکیٹ کر دیا جائے گا جب کہ بلوم برگ نیوزی ایجنسی کہتی ہے کہ یہ موبائل فون ستمبر میں لوگوں کے ہاتھوں میں ہو گا۔

Mobiltelefon
آئی فون فائیو اپنے پیش روسے قدرے پتلا ہےتصویر: picture-alliance/ZB

ابھی سے یہ کہا جا رہا ہے کہ آئی فون سیریز کا پانچواں فون زبردست کامیابی حاصل کرے گا۔ ایپل نے ابھی تک ہمیشہ اپنے نئے فون سال کے وسط میں لانچ کیے ہیں اس کا مطلب یہ ہوا کہ یہ نیا ماڈل روایت کے مطابق لانچ نہیں کیا جا رہا ہے۔ تاہم بلوم برگ کے مطابق اس تاخیر کی وجہ یہ تھی کہ ایپل اپنے نئے i055 آپریٹنگ سسٹم کے تیار ہونے کا انتظار کر رہا تھا۔

2011ء کے پہلی سہ ماہی میں 18.7ملین آئی فون فروخت ہوئے تھے۔ جبکہ ایپل کو امید ہےکہ سال کے آخر میں آئی فون کی فروخت 25 ملین تک پہنچ جائے گی۔

رپورٹ: عدنان اسحاق

ادارت: شامل شمس

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں