1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

آسٹریلین اوپن: نادال تیسرے راؤنڈ میں

20 جنوری 2011

آسٹریلین اوپن میں کھیلے گئے ایک اہم میچ میں ہسپانوی سٹار رافائل نادال نے امریکی کھلاڑی رائن سویٹنگ کو شکست دے کر تیسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔

https://p.dw.com/p/zzsl
رافائل نادالتصویر: AP

جمعرات کو میلبورن پارک میں کھیلے گئے اس میچ میں عالمی نمبر ایک نادال نے سویٹنگ کو چھ دو، چھ ایک اور چھ ایک کے آسان مقابلے کے بعد ہرا دیا۔ یہ مقابلہ ایک گھنٹے اور بیالیس منٹ جاری رہا۔

نادال اس میچ میں بھرپور فارم میں نظر آئے۔ اس میچ میں کامیابی کے ساتھ ہی وہ گرینڈ سلیم کے سلسلے میں کھیلے گئے تیئس میچ متواتر جیت چکے ہیں۔ ٹینس کی دنیا کے ماہرین نے اندازے لگانا شروع کر دیے ہیں کہ اس مرتبہ آسٹریلین اوپن میں نادال کو شکست دینا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ پہلے اور پھر دوسرے راؤنڈ میں ان کی کارکردگی مزید نکھرتی جا رہی ہے۔

رافائل نادال کی کوشش ہے کہ وہ اس مرتبہ آسٹریلین اوپن میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد یہ اعزاز دوسری مرتبہ اپنے نام کر لیں۔ اس سے قبل وہ سن 2009ء میں یہ اعزاز اپنے نام کر چکے ہیں۔ اگر وہ یہ ٹورنامنٹ جیت جاتے ہیں تو وہ مجوعی طور پر دس گرینڈ سلیم مقابلے اپنے نام کرنے والے کھلاڑی بن جائیں گے۔ آسٹریلین اوپن میں تیسرے راؤنڈ میں داخل ہوتے ہی انہوں نے کم ازکم یہ اعزاز تو حاصل کر ہی لیا ہے کہ وہ ہر مرتبہ آسٹریلین اوپن مقابلوں کے تیسرے راؤنڈ میں ضرور پہنچے ہیں۔ انہوں نے مجموعی طور پر اس ٹورنامنٹ کے سات مقابلوں میں شرکت کی ہے۔

سویٹنگ کو شکست دینے کے بعد انہوں نے کہا کہ وہ مکمل فٹ ہیں اور خود کو روز بروز بہتر محسوس کر رہے ہیں، ’ہر گزرتے دن کے ساتھ میں بہتر محسوس کر رہا ہوں اور میں مکمل طور پر صحت مند ہو چکا ہوں۔‘

رپورٹ: عاطف بلوچ

ادارت: ندیم گِل

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں