1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

اانسانی اسمگلروں کے خلاف جرمن پولیس کا بڑا آپریشن

15 مارچ 2023

جرمنی کے مشرقی علاقوں میں مشتبہ انسانی اسمگلروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ ان چھاپوں میں چار سو پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا۔

https://p.dw.com/p/4OhuF
Deutschland Berlin | Razzia gegen Schleuserbande
تصویر: Paul Zinkendpa/picture alliance

جرمن پولیس نے دارالحکومت برلن اور مشرقی شہر ہالے ان ڈیئر زالے میں بدھ کی صبح بڑے پیمانے پر چھاپے مارے۔ مقامی میڈیا کے مطابق یہ چھاپے اسمشتبہ گروہکے خلاف مارے گئے، جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ ترک اور عراقی شہریوں کو جرمنی منتقل کرنے میں ملوث ہے۔

بہتر زندگی کی امید میں قبرص پہنچنے والے بنگلہ دیشیوں کا مستقبل تاریک

20 تارکین وطن پیاس کے سبب ہلاک، 30 بحیرہ روم میں لاپتہ

پولیس کے مطابق اس آپریشن میں دارالحکومت برلن کی ریاستی پولیس سمیت وفاقی پولیس کے چار سو اہلکاروں نے حصہ لیا۔ بتایا گیا ہے کہ بدھ کو اس منظم آپریشن میں بیس سے زائد اپارٹمنٹس اور دفاتر کی تلاشی لی گئی۔ ان چھاپوں نے کے نتیجے میں پانچ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، جن میں سے چار کو برلن سے جب کہ ایک کو ہالے سے گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق اس وقت 18 افراد زیرتفتیش ہیں۔

بلقان کے راستے اسمگلنگ

پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ غیرقانونی تارکین وطن استنبول سے بوسنیا اور ہرزیگووینا کے دارالحکومتسراژیوو پہنچتے ہیں، جہاں سے انہیں گاریوں پر بلقان راستے کے ذریعے جرمنی منتقل کیا جاتا ہے۔

ترکی سے رومانیہ ، مہاجرت کا ایک خطرناک راستہ

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ اس راستے سے کم از کم نوے افراد اسمگل کیے گئے۔ پولیس کے مطابق یہ گینگ نہایت منظم انداز سے کام کرتا ہے، جس میں ارکان کو ذمہ داریاں دی جاتی ہیں، جب کہ دیگر افراد فقط ڈرائیور کے بطور کام کرتے ہیں۔

ع ت/ ک م (ہوبینکو دیمترو)