وادی پنجشیر افغانستان کا واحد علاقہ ہے جہاں طالبان ابھی تک اپنا تسلط قائم نہیں کر سکے۔ لیکن اب طالبان نے اپنے سینکڑوں جنگجو پنجشیر کی جانب روانہ کردیے ہیں۔ کیونکہ شمالی اتحاد کے مقتول جنگی سردار احمد شاہ مسعود کے بیٹے احمد مسعود نے طالبان کے خلاف مزاحمت کا اعلان کیا ہے۔