پاکستان کے معروف مصنف انور مقصود کا تھیٹر پلے ’ساڑھے چودہ اگست‘ آج کل کراچی آرٹس کونسل میں پیش کیا جا رہا ہے۔ انور مقصود کاکہنا ہے کہ یہ کھیل ان کے گزشتہ دو کھیلوں ’پونے چودہ اگست‘ اور ’سوا چودہ اگست‘ کے سلسلے آخری کڑی ہے۔ ہماری نمائندہ کوکب جہاں نے انور مقصود سے اس کھیل کے بارے میں بات کرتے ہوئے پاکستان میں طنز و مزاح کی مجموعی صورتحال پر بھی بات کی۔