1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے زیادہ رومانوی، نئی تحقیق

17 اگست 2010

اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر مائیکل روزن فیلڈ کی ایک نئی تحقیق کے مطابق امریکہ میں انٹرنیٹ رکھنے والے بالغ افراد کے تعلقات ان بالغ مردوں اور عورتوں کے مقابلے میں زیادہ رومانوی ہوتے ہیں، جن کے پاس انٹرنیٹ موجود نہیں ہے۔

https://p.dw.com/p/Ooo3
انٹرنیٹ کے ذریعے جیون ساتھی کی تلاش آسان ہو جاتی ہےتصویر: AP

اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر روزن فیلڈ کی ایک تازہ تحقیق کے مطابق امریکہ میں انٹرنیٹ رکھنے والے بالغ افراد کےتعلقات اُن بالغ مردوں اور عورتوں کے مقابلے میں زیادہ رومانوی ہوتے ہیں، جن کے پاس انٹرنیٹ موجود نہیں ہے۔ پروفیسر روزن فیلڈ کی یہ تحقیق تقریباً 4002 بالغ مردوں اور عورتوں سے پوچھے گئے سوالات پر مبنی ہے۔

82 فیصد لوگ، جن کو انٹرنیٹ کی سہولت میسر ہے، ایک دوسرے کے ساتھ ازدواجی یا پھر رومانوی بندھن میں بندھے ہوئے ہیں۔ اِس کے مقابلے میں انٹرنیٹ نہ رکھنے والے ایسے افراد کی شرح 63 فیصد بتائی گئی ہے، جو ایک دوسرے کے ساتھ کوئی ازدواجی یا رومانوی رشتہ نہیں رکھتے۔

Flash-Galerie Niederlande Holland
انٹرنیٹ کے ذریعے بننے والے 61 فیصد جوڑے ہم جنس پرست ہوتے ہیںتصویر: AP

مائیکل روزن فیلڈ کی اس تحقیق کے مطابق انٹرنیٹ امریکیوں کے لئے اپنا جیون ساتھی تلاش کرنا آسان بنا دیتا ہے۔ انٹرنیٹ ایسے لوگوں کی مدد کرتا ہے، جو کہ ازدواجی یا رومانوی ساتھی کی تلاش میں ہوتے ہیں۔ دیکھا یہ گزیا ہے کہ انٹرنیٹ پر زیادہ تر ہم جنس جوڑے ایک دوسرے سے رابطہ کرتے ہیں۔

روزن فیلڈ کے مطابق اس تحقیقی جائزے سے اندازہ ہوتا ہے کہ شاید شریکِ حیات تلاش کرنے کا 1940ء سے چلا آ رہا وہ طریقہء کار تبدیل ہو جائے، جس میں لوگ اپنے دوستوں کے حلقے میں سے اپنا جیون ساتھی چنا کرتے تھے۔ اِس تحقیقی جائزے کے مطابق آئندہ بہت ممکن ہے کہ انٹرنیٹ اِس حلقہء احباب کی جگہ لے لے۔

Weltinformationsgipfel Tunis Internetcafé in Frankfurt
جرمن شہر فرینکفرٹ کا ایک انٹرنیٹ کیفےتصویر: AP

مائیکل روزن فیلڈ کی اس تحقیق کے مطابق انٹرنیٹ پر ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں آنے والے 61 فیصد جوڑے ہم جنس ہیں۔

روزن فیلڈ کے مطابق انٹرنیٹ پر جو جوڑے ملتے ہیں، اُن میں یہ بھی بہت ممکن ہے کہ وہ نہ صرف ہم جنس ہوں بلکہ وہ مختلف مذہبی پس منظر بھی رکھتے ہوں۔

روزن فیلڈ کے مطابق انٹرنیٹ ہمارے لئے نہ صرف اپنے رشتے داروں اور دوستوں سے رابطے میں رہنے کا ایک مؤثر اور نیا ذریعہ ہے بلکہ آنے والے وقت میں لوگ اس سے نئے رشتے اور ساتھی تلاش کرنے میں بھی مدد لیں گے، جس کا معاشرے اور لوگوں کی زندگیوں پر گہرا اثر پڑے گا۔

رپورٹ: سمن جعفری

ادارت: امجد علی

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں