1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بازل آرٹ نمائش کا افتتاح

15 جون 2011

سوئٹزرلینڈ کے شہر بازل میں اس ہفتے ہونے والی آرٹ نمائش میں بلین ڈالر مالیت کے فن پاروں کی نمائش کی جائے گی۔

https://p.dw.com/p/11agJ
تصویر: picture alliance/dpa

آرٹ بازل نامی یہ نمائش دنیا کی مؤقر ترین نمائشوں میں سے ایک ہے جہاں جدید اور عہدِ حاضر کے نایاب فن پاروں کی نمائش کی جاتی ہے۔ اس نمائش کا افتتاح آج بدھ کے روز سوئٹزرلینڈ کے شہر بازل میں ہوا۔ اس نمائش میں تین سو گیلریاں آرٹ کے فن پاروں کی نمائش کر رہی ہیں جن کی مالیت ایک اندازے کے مطابق پونے دو بلین ڈالر ہے۔

نمائش کے منتظمین کو امید ہے کہ اس برس نمائش میں بڑی تعداد میں لوگ آئیں گے اور اچھی خاصی تعداد میں فن پارے خریدے جائیں گے۔ سن دو ہزار نو میں اس حوالے سے صورتِ حال کچھ اچھی نہ تھی تاہم منتظمین کا خیال ہے کہ لوگ اس وقت کو فراموش کر چکے ہیں۔

Flash Galerie Art Basel 2011
اس نمائش میں تین سو گیلریاں آرٹ کے فن پاروں کی نمائش کر رہی ہیں جن کی مالیت ایک اندازے کے مطابق پونے دو بلین ڈالر ہےتصویر: Art Basel

بازل میں یہ نمائش انیس جون کو اختتام پذیر ہو جائے گی۔ لندن میں بھی اس نوعیت کی ایک نمائش کا آغاز ہوگیا ہے جہاں اس بات کا زیادہ اچھے طریقے سے تعین ہو گا کہ لوگوں کی قوت خرید اس برس بہتر ہوئی ہے یا مزید خراب۔

لندن کی نمائش میں سو کے قریب فن پاروں کو امیر ترین کلیکٹرز اور سرمایہ کاروں کے لیے رکھا گیا ہے۔ ان فن پاروں میں مائکل اینجلو اور پکاسو جیسے مصوّروں کی تصاویر بھی رکھی گئی ہیں۔

منتظمین کو یہ بھی امید ہے کہ اس برس مغربی فن پاروں میں چینی سرمایہ کار اور کلیکٹرز بھی دلچسپی لیں گے۔ ماہرین کے مطابق حالیہ چند برسوں میں چینی شہریوں کی مغربی آرٹ میں دلچسپی میں اضافہ ہوا ہے۔ تاہم ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس حوالے سے بہت زیادہ پر امید ہونے کی بھی ضرورت نہیں ہے۔

رپورٹ: شامل شمس⁄ خبر رساں ادارے

ادارت: امتیاز احمد

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں