1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

برلن پریڈ: ہم جنس پسندوں کا جشن، مساوی حقوق کی مانگ

28 جولائی 2019

’کرسٹوفر اسٹریٹ ڈے‘ کے موقع پر مختلف رنگ و نسل سے تعلق رکھنے والے لاکھوں ہم جنس پسند افراد تعصب کے خاتمے کے غرض سے برلن پریڈ میں شریک ہوئے۔

https://p.dw.com/p/3Mqqm
Berlin CSD 2019
تصویر: DW/Y. Khalfia

جرمن دارالحکومت برلن کی اکتالیسویں 'ایل جی بی ٹی پریڈ‘ میں تقریباﹰ چھ لاکھ افراد نے ہم جنس پسندوں کے خلاف بڑھتے تعصب کو روکنے کے حق میں آواز بلند کی۔ 'کرسٹوفر اسٹریٹ ڈے‘ پر ہفتہ 27 جولائی کو برلن کی مرکزی شاہراہیں جیسے قوسِ قزح کا منظر پیش کر رہی تھیں۔ LGBT برادری کے 'رینبو فلیگ‘ کو  ایک متنوع معاشرے کی علامت مانا جاتا ہے۔

ہم جنس پسند افراد اور 'ایل جی بی ٹی‘ برادری برلن پریڈ میں  آزادی سے اپنی جنسی شناخت کا جشن مناتے ہیں۔ اس مرتبہ برلن پریڈ میں ہم جنس پسندوں نے جشن کے ساتھ ساتھ LGBT کمیونٹی کے لیے برداشت اور مساوی حقوق کی مانگیں کی۔ اس پریڈ میں شامل ماحولیاتی تبدیلی کے سرگرم کارکنان نے queersforfuture#  کے ہیش ٹیگ کے ساتھ ماحولیاتی تحفظ میں ایل جی بی ٹی کمیونٹی کے کردار کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

Deutschland Berlin CSD 2019
تصویر: Reuters/A. Schmidt

50 برس قبل نیویارک شہر میں اسٹون وال کے مقام پر ہونے والے پرتشدد واقعات، ہم جنس پسند افراد کے حقوق کے لیے مہم کا نقطہ آغاز ثابت ہوئے تھے۔ ایل جی بی ٹی افراد کے حقوق کو دنیا کے بہت سے ممالک میں تسلیم کیا جا چکا ہے لیکن آج بھی مختلف ممالک میں سیاسی و سماجی سطح پر ہم جنس پسند افراد کے خلاف تعصب اور نفرت دیکھی جاتی ہے۔

برلن میں امریکی سفارتخانے کے سامنے 'رینبو فلیگ‘

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے احکامات جاری کیے گئے کہ دنیا بھر میں قائم امریکی سفارتخانوں میں 'کرسٹوفر اسٹریٹ ڈے‘ کی تقریبات کے موقع پر امریکی پرچم کے ساتھ 'رینبو فلیگ‘ نہیں لہرایا جائے گا۔  تاہم برلن میں امریکی سفیر رچرڈ گرینیل نے اس کا ایک تخلیقی حل یہ نکالا کہ سفارتخانے کی عمارت کی بجائے انہوں نے اس عمارت کے سامنے ایل جی بی ٹی پرچم لہرایا۔ واضح رہے امریکی سفیر رچرڈ گرینیل اعلانیہ طور پر ہم جنس پرست ہیں۔

Deutschland | Berlin Pride Week | Regenbogenfahne an US-amerikanischer Botschaft
تصویر: picture-alliance/dpa/J. Carstensen

انتہائی دائیں بازو کے خلاف احتجاج

برلن پریڈ میں موجود متعدد شرکا نے جرمنی کی انتہائی دائیں بازو کی سیاسی جماعت اور قدامت پسند نظریے کے حامل افراد کے خلاف مختلف بینرز بھی اٹھا رکھے تھے۔ اس پریڈ میں شامل دنیا بھر کی ایل جی بی ٹی برادری نے ایک واضح پیغام  دیا کہ ہم جنس پسندوں کے ساتھ امتیازی سلوک کو ختم کیا جائے۔

ع آ / ا ب ا (نیوز ایجنسیاں)

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں