1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بھارت پاکستان کی معاشی بحران میں مدد کیوں نہیں کر رہا؟

جاوید اختر، نئی دہلی
24 فروری 2023

بھارت نے پاکستان کو معاشی بحران سے نکلنے میں مدد کرنے سے عملاً انکار کر دیا ہے۔ بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مدد کرنے جیسا بڑا فیصلہ کرنے سے پہلے وہ اپنے عوام کے جذبات کو ہر حال میں مدنظر رکھیں گے۔

https://p.dw.com/p/4NvHh
Australien Melbourne | Indiens Außenminister Subrahmanyam Jaishankar
تصویر: William West/AFP/Getty Images

بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے منعقدہ سالانہ ایشیا اکنامک ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا کہ پاکستان اس وقت معاشی بحران سے دوچار ہے اور اسے اس بحران سے نکلنے میں کثیر فریقی اداروں سے مالی امداد کے حوالے سے کوئی معاہدہ کرنے میں کامیابی نہیں مل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھارت نے سری لنکا جیسے اپنے پڑوسیوں کو اقتصادی پریشانیوں سے نکلنے میں مدد کی ہے اور وہ دیگر پڑوسیوں کی بھی مدد کرتا رہا ہے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ نہیں ہو سکا

بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کوئی بھی بڑا فیصلہ کرنے سے پہلے وہ اپنے عوام کے جذبات کا خیال رکھیں گے۔ انہوں نے کہا،"میں اپنے عوام کی نبض ٹٹولوں گا کہ وہ کیا محسوس کرتے ہیں۔ اورمیں سمجھتا ہوں کہ آپ کو اس کا جواب معلوم ہے۔"

اصل مسئلہ دہشت گردی ہے

بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ جب پاکستان کو مدد کرنے کی بات آتی ہے تو دہشت گردی کا مسئلہ نئی دہلی اور اسلام آباد کے درمیان آڑے آجاتا ہے۔ جے شنکر کا کہنا تھا کہ کوئی بھی شخص اس مسئلے سے انکار نہیں کرسکتا۔

ایس جے شنکر نے کہا، "اگر کسی ملک نے دہشت گردی کو اپنی بنیادی صنعت بنارکھی ہو تو وہ کبھی بھی کسی مشکل صورت حال سے نہ تو باہر نکل سکتا ہے اور نہ ہی کبھی خوشحال طاقت بن سکتا ہے۔"

’بھارت ذمہ دار قوم ہونے کا ثبوت پیش کرتے ہوئے دہشت گرد ہمارے حوالے کرے‘، حنا ربانی کھر

بھارتی وزیر خارجہ نے پاکستان کا نام لیے بغیر کہا،"جس طرح کسی ملک کو اپنے معاشی مسائل کو حل کرنا ہوتا ہے اسی طرح اسے اپنے سیاسی مسائل بھی حل کرنے ہوتے ہیں۔ اسی طرح ایک ملک کو اپنے سماجی مسائل بھی حل کرنے ہوتے ہیں۔"

ایس جے شنکر نے کہا کہ پاکستان اس وقت معاشی بحران سے دوچار ہے
ایس جے شنکر نے کہا کہ پاکستان اس وقت معاشی بحران سے دوچار ہے تصویر: Getty Images/Aamir Quereshi

'پڑوسی مشکل میں ہو تو یہ کسی کے مفاد میں نہیں '

ایس جے شنکر نے تاہم یہ بھی واضح کیا کہ اگر کسی ملک کو شدید اقتصادی مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہا ہو تو، اور اگر وہ پڑوسی بھی ہو تو، یہ کسی کے بھی مفاد میں نہیں ہے۔

سفارت کاری سے سیاست کے میدان میں قدم رکھنے والے ایس جے شنکر کا کہنا تھا کہ جب کوئی ملک کسی سنگین اقتصادی مسئلے کا شکار ہو جائے تو اسے اس سے نکلنے کے لیے پالیسی منتخب کرنی پڑتی ہے۔

جے شنکر نے کہا کہ دنیا صرف متبادل اور سپورٹ سسٹم فراہم کرسکتی ہے اور اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کو "سخت انتخاب" کرنا پڑے گا۔

بھارت دہشت گردی کی پشت پناہی کر رہا ہے، پاکستان کا الزام

بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ بھات کو بھی اپنی جدید تاریخ میں کئی مرتبہ اسی طرح کے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ آخری مرتبہ اسے 30 برس قبل ادائیگی کے بحران کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

بھارتی وزیر خارجہ نے یورپ پر تنقید کے تیر برسا دیے

 

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں