1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بھارتی زير انتظام کشمير: فوج اور عسکریت پسندوں ميں جھڑپيں

10 نومبر 2024

بھارت کے زير انتظام کشمير ميں دو مقامات پر فوجیوں اور عسکریت پسندوں کے مابین جھڑپوں کی اطلاع ہے۔ کشمير کی نو منتخب اسمبلی نے ايک قرارداد پاس کی، جس ميں يہ مطالبہ کيا گيا کہ نئی دہلی خطے کی نيم خود مختار حيثيت بحال کرے۔

https://p.dw.com/p/4mqhE
Indien zivile Miliz in unruhigen Grenzgebieten
تصویر: DW

بھارتی فوج نے دعویٰ کيا ہے کہ نئی دہلی حکومت کے زير انتظام کشمير کے دو علاقوں ميں اتوار کو عليحدگی پسند باغيوں کے ساتھ جھڑپيں جاری ہيں۔ اب تک ايک باغی کی ہلاکت کا بتايا گيا ہے۔ يہ جھڑپيں بارہمولہ اور زبرووان کے علاقوں ميں جاری ہيں۔  بھارتی فوج کی چنار کور نے دس نومبر کی سہ پہر ايک بيان ميں ايک باغی کی ہلاکت کی تصديق کی۔

کشميری اخبار فروشوں کی گم ہوتی ہوئی پیشہ وارانہ میراث

کشمير کے کچھ حصے بھارت جبکہ کچھ پاکستان کے زیر کنٹرول ہیں۔ دونوں ہی ممالک اس متنازعے علاقے کے ناصرف اپنے زیر انتظام حصوں بلکہ پورے کے پورے کشمیر کی ملکيت کا دعویٰ کرتے ہيں۔

Indien |  Mord an Rajini Bala: Soldaten in Srinagar
تصویر: Mukhtar Khan/AP/picture alliance

دونوں پڑوسی جوہری طاقتوں بھارت اور پاکستان کے مابين تنازعات کی ايک بڑی وجہ کشمير ہے۔ بھارت نے اپنے قريب پانچ لاکھ فوجی کشمير ميں تعينات کر رکھے ہيں۔ بھارتی زیر انتظام کشمیر  کا شمار ان خطوں ميں ہوتا ہے، جہاں بھاری عسکری تعيناتی کی گئی ہیں۔

بھارت کا عرصہ دراز سے الزام ہے کہ کشمير ميں متحرک مسلح عليحدگی پسندوں کو پاکستان کی معاونت حاصل ہے۔ دوسری جانب اسلام آباد حکومت کا کہنا ہے کہ وہ کشميريوں کے حق خود اراديت کی اخلاقی حمايت کرتی ہے مگر عسکری مدد فراہم نہيں کرتی اور يہ کہ بھارت کا الزام بے بنياد ہے۔نئی دہلی حکومت اکثر کشمير ميں حملوں کا الزام بھی پاکستان پر لگاتی ہے۔

کشميری سيب ٹرکوں ميں پڑے پڑے سڑنا شروع ہو گئے

’نااہل قرار دینے کے جراثیم پاکستانی کشمیر بھی پہنچ گئے‘

کشمير ميں پوليس مقابلوں ميں شہريوں کی ہلاکت، معاملہ کچھ اور

ابھی پچھلے ہی ہفتے مرکزی شہر سری نگر کی ايک مصروف مارکيٹ ميں ايک حملہ آور نے ايک دستی بم حملہ کيا، جس ميں کم از کم بارہ افراد زخمی ہو گئے۔ اکتوبر ميں ہونے والے ايک حملے ميں مسلح حملہ آوروں نے ايک فوجی قافلے کو نشانہ بنايا جبکہ ايک اور کارروائی ميں ايک تعميراتی کيمپ پر دھاوا بول ديا، جس کے نتيجے ميں کم از کم سات افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

اسی ہفتے بدھ کے روز کشمير کی نو منتخب اسمبلی کے ارکان نے ايک قرارداد پاس کی، جس ميں يہ مطالبہ کيا گيا ہے کہ نئی دہلی اس خطے کی سابقہ نيم خود مختار حيثيت بحال کرے۔ نريندر مودی کی قوم پرست حکومت نے سن 2019 ميں کشمير کو حاصل خصوصی آئنيی حيثيت ختم کر دی تھی۔

’کشمیر میں قبرستان کا سناٹا ہے، یہ امن نہیں ہے‘: التجا مفتی

ع س / ش خ (اے ایف پی)