شام اور ترکی ميں آنے والے حاليہ زلزلے میں کم از کم 40,000 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ترکی میں بہت سی میتوں کی اجتماعی طور پر تدفین کی جا رہی ہے، جس سے لواحقین کو اپنے پیاروں کو ڈھونڈنا مشکل ہو گیا ہے۔ حکام کی جانب سے متاثرہ افراد کی تدفین کے مناسب طریقہ کار اور ان کی تلاش کرنے والے سوگواروں کی مدد کرنے کا بھی انتظام کیا جا رہا ہے۔