1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمنی میں صدر کی تلاش، اُرسُلا فان ڈیئر لایَن فیورٹ

2 جون 2010

جرمنی میں صدر کے عہدے کے لئے اُرسُلا فان ڈیئر لایَن کا نام فیورٹ قرار دیاجا رہا ہے تاہم اس خاتون سیاستدان کےعلاوہ دیگرکئی ناموں پربھی بحث جاری ہے۔جرمن مخلوط حکومت نے نئے صدر کے لئے تیس جون تک کسی ایک نام پر متفق ہونا ہے۔

https://p.dw.com/p/NfIG
اُرسُلا فان ڈیئر لایَن جرمن چاسلر کا پہلا انتخاب ہو سکتی ہیںتصویر: AP

ہورسٹ کوہلر کے مستعفی ہونے کے بعد جرمن چانسلر انگیلا میرکل کی مخلوط حکومت صدر کے لئے کسی ایک امیدوار پرمتفق ہونے کی کوششوں میں جتے ہوئے ہیں۔ اس سلسلے میں دارالحکومت برلن میں ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

Merkel Westerwelle Seehofer Köhler Rücktritt NO FLASH
جرمن چانسلر انگیلا میرکل اتحادیوں کے ساتھ مشاورت جاری رکھے ہوئے ہیںتصویر: picture alliance/dpa

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر محنت اُرسُلا فان ڈیئر لایَن اس حوالے سے انگیلا میرکل کا پہلا انتخاب ہوسکتی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق حکمران اتحاد کےمابین اس بات پراتفاق رائے بھی پایا جاتا ہے۔

جرمن چانسلرانگیلا میرکل کہہ چکی ہیں کہ کسی بھی نئے نام کو حکمران سیاسی اتحاد کی بھرپور حمایت حاصل ہونی چاہئےاورایسی شخصیت کو نامزد کیا جائے، جس پر اپوزیشن کو بھی کوئی اعتراض نہ ہو۔

Sigmar Gabriel SPD Präsidiumssitzung
اپوزیشن رہنما زیگمار گبریئلتصویر: picture-alliance/ dpa

اطلاعات کے مطابق جرمن پارلیمان کے صدرنوبرٹ لامیرٹ، موجودہ وزیرخزانہ وولفگانگ شوئبلےاورسابقہ وزیرماحولیات کلاؤس ٹاپفر بھی صدارت کےعہدے کے لئے نامزد کئے جا سکتے ہیں۔

سات بچوں کی ماں باون سالہ اُرسُلا فان ڈیئر لایَن ، سن 2005ء سے میرکل کی کابینہ کا ایک اہم حصہ سمجھی جاتی ہیں۔ انہیں عملی طورپرقدامت پسند سمجھا جاتا ہے اورخیال کیا جا رہا ہے کہ باویریا میں میرکل کی ہم خیال سیاسی جماعت سی ایس یو بطور صدر اُرسُلا فان ڈیئر لایَن کی حمایت کرے گی، تاہم ایک اوراتحادی فری ڈیموکریٹک پارٹی نے ابھی تک کسی نام پر اپنی رضا ظاہر نہیں کی ہے۔

تیس جون جرمن صدر کے حتمی چناؤ کے لئے فیڈرل کنوینشن کا اجلاس منعقد کیا جائے گا۔ چونکہ پارلیمان میں جرمن چانسلر کے اتحاد کو اکثریت حاصل ہے اس لئے یہ اتحاد جسے بھی صدر کےعہدے کے لئے نامزد کرسکتا ہے، اپوزیشن اس پر اعتراض نہیں کرے گی۔

اپوزیشن سیاسی جماعت سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ زیگمارگابریئل نے کہا ہے کہ چانسلر میرکل کو چاہئے کہ وہ نئے صدر کے انتخاب کے لئے تمام ممبران پارلیمان کے علاوہ صوبائی حکومتوں سے بھی مشاورت کریں تاکہ سب مل کر اس مرحلے کو احسن طریقے سے سر انجام دے سکیں۔

رپورٹ : عاطف بلوچ

ادارت : عاطف توقیر

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں