پاکستان اور اقوام متحدہ جنیوا میں تباہ کن سیلاب کے بعد تعمیر نو کے لیے بین الاقوامی فنڈ اکٹھا کرنے کے لیے ایک بڑی کانفرنس کا انعقاد کر رہے ہیں۔ گزشتہ سال پاکستان کا ایک تہائی حصہ زیر آب تھا۔ ماہرین کے مطابق ماحولیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں ہونے والی تباہی میں ملک کو تیس بلین ڈالر کا نقصان ہوا اور اسی لاکھ افراد بے گھر ہوگئے۔