1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

’حزب اللہ نے سنگین غلطی کی‘، نیتن یاہو کا انتباہ

وقت اشاعت 20 اکتوبر 2024آخری اپ ڈیٹ 20 اکتوبر 2024

اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ حزب اللہ کو ڈرون کے ذریعے ان کے گھر کو نشانہ بنانے کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ دریں اثنا حماس حکام کا کہنا ہے کہ غزہ میں ہونے والے حملوں میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

https://p.dw.com/p/4lzu1
تصویر: Israeli Prime Minister's Office/Anadolu/picture alliance
آپ کو یہ جاننا چاہیے سیکشن پر جائیں

آپ کو یہ جاننا چاہیے

اب تک کی پیش رفت کا خلاصہ

  • اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے بحیرہ روم کے ساحلی قصبے قیصریہ میں اپنے گھر کو نشانہ بنانے والے ڈرون حملے کا الزام حزب اللہ پر عائد کیا ہے۔
  • نیتن یاہو نے ایکس پر لکھا، ’ایران کی پراکسی حزب اللہ کی جانب سے آج مجھے اور میری اہلیہ کو قتل کرنے کی کوشش ایک سنگین غلطی‘ تھی۔
  • یہ حملہ اس ہفتے کے اوائل میں اسرائیل کی جانب سے حماس کے رہنما یحییٰ سنوار کی ہلاکت اور حزب اللہ کی جانب سے اسرائیل کے خلاف لڑائی میں شدت لانے کے اعلان کے بعد کیا گیا ہے۔
  • دریں اثنا حماس کے زیر انتظام غزہ حکومت کے میڈیا آفس نے کہا ہے کہ ہفتے کی شام شمالی غزہ کے ایک قصبے میں متعدد گھروں پر کیے گئے حملوں میں کم از کم 73 افراد ہلاک ہوئے۔

گذشتہ روز کیا کیا ہوتا رہا، پڑھیے کل شائع کردہ لائیو آرٹیکل میں۔

انخلا کی وارننگ کے بعد اسرائیل کا جنوبی بیروت پر حملہ، سرکاری میڈیا سیکشن پر جائیں
20 اکتوبر 2024

انخلا کی وارننگ کے بعد اسرائیل کا جنوبی بیروت پر حملہ، سرکاری میڈیا

Libanon Beirut | Schäden nach Israelischen Luftangriffen
تصویر: Hussein Malla/AP/picture alliance

اسرائیلی فوج نے جنوبی بیروت میں حزب اللہ سے وابستہ عمارتوں کے قریب موجود شہریوں کو اتوار کی صبح وہاں سے نکل جانے کا حکم دیا تھا۔

لبنان کے سرکاری میڈیا کے مطابق اس انتباہ کے بعد علاقے میں فضائی حملے کیے گئے۔

لبنانی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے دو حملے کیے جن میں سے ایک میں حارہ حریک میں واقع ایک رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا گیا۔

اس سے قبل اسرائیلی فوج کے عربی ترجمان اویخے آدرائی نے سوشل میڈیا پر ایک ’فوری انتباہ‘ جاری کیا تھا جس میں انہوں نے حارہ حریک اور حدث کے علاقوں میں مخصوص عمارتوں کے قریب موجود شہریوں کو انخلا کی ہدایت کی تھی۔

Libanon Beirut | Schäden nach Israelischen Luftangriffen
تصویر: Hussein Malla/AP/picture alliance

انتباہ میں کہا گیا، ’’آپ حزب اللہ سے وابستہ تنصیبات اور مفادات کے قریب رہائش پذیر ہیں، جن کے خلاف آئی ڈی ایف (اسرائیلی فوج) مستقبل قریب میں کارروائی کرے گی۔ آپ کو اپنی اور اہل خانہ کی حفاظت کے لیے یہ عمارت اور اس سے ملحقہ جگہوں کو فوری طور پر خالی کرنا ہو گا اور کم از کم 500 میٹر دو جانا ہو گا۔‘‘

قبل ازیں اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ پر الزام عائد کیا تھا کہ اس تنظیم نے ان کی رہائش گاہ پر حملہ کر کے انہیں قتل کرنے کی کوشش کی تھی۔

https://p.dw.com/p/4m0CU
جرمنی: اسرائیلی سفارت خانے پر حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں ایک شخص گرفتار سیکشن پر جائیں
20 اکتوبر 2024

جرمنی: اسرائیلی سفارت خانے پر حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں ایک شخص گرفتار

Deutschland Sankt Augustin | Geplanter Anschlag auf israelische Botschaft
تصویر: Thomas Banneyer/dpa/picture alliance´

جرمن پولیس نے برلن میں اسرائیلی سفارت خانے پر حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔

مقامی اخبار ’بلڈ‘ کے مطابق ایک غیرملکی خفیہ ادارے کی جانب سے اطلاع ملنے کے بعد ہفتے کے روز پولیس نے برلن کے قریب برناؤ میں اس مشتبہ شخص کے فلیٹ پر چھاپہ مارا۔

نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق مبینہ طور پر اس شخص کا تعلق دہشت گرد تنظیم ’اسلامک سٹیٹ‘ سے ہے۔

بلڈ کی رپورٹ کے مطابق اس کے علاوہ پولیس نے اسی سلسلے میں بون کے نواحی قصبے زانکٹ آگسٹین کے ایک فلیٹ پر بھی چھاپہ مارا۔

جرمنی میں اسرائیلی سفیر رون پروسور نے ایکس پر ایک پوسٹ میں ’اسرائیلی سفارت خانے کی حفاظت یقینی بنانے‘ پر جرمن حکام کا شکریہ ادا کیا۔

https://p.dw.com/p/4m09Y
ایران پر اسرائیلی حملے کے منصوبے کی دستاویزات لیک، امریکہ سیکشن پر جائیں
20 اکتوبر 2024

ایران پر اسرائیلی حملے کے منصوبے کی دستاویزات لیک، امریکہ

Iran Atomanlage Natanz 2020
تصویر: 2020 Maxar Technologies/AP Photo/picture alliance

امریکہ ایران پر ممکنہ حملے کے لیے اسرائیل کی تیاریوں کے بارے میں معلومات پر مبنی انتہائی خفیہ دستاویزات کے لیک ہونے کی تحقیقات کر رہا ہے۔

امریکی میڈیا نے ٹیلی گرام پر شائع ہونے والی ان خفیہ دستاویزات کے بارے میں خبر شائع کی تھی۔

یہ دستاویزات امریکہ خفیہ ادارے اور قومی سلامتی ایجنسی سے منسوب ہیں، جن میں بتایا گیا ہے کہ یکم اکتوبر کو ایران کے میزائل حملے کے بعد سے اسرائیل اپنی عسکری تنصیبات کو از سرنو ترتیب دے رہا ہے۔

یہ خفیہ دستاویزات صرف ’فائیو آئیز‘ انٹیلی جنس پارٹنرز، یعنی امریکہ، برطانیہ، کینیڈا، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے خفیہ ادارے کے پاس موجود تھیں۔

پینٹاگون نے ایک بیان میں انتہائی خفیہ دستاویزات کے افشا ہونے کا اعتراف کیا تاہم اس پر مزید تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

امریکی حکام اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ یہ دستاویزات کیسے حاصل کی گئیں۔

https://p.dw.com/p/4m09W
شمالی غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں میں درجنوں افراد ہلاک سیکشن پر جائیں
20 اکتوبر 2024

شمالی غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں میں درجنوں افراد ہلاک

Palästinensische Gebiete Gazastreifen | Israelischer Angriff auf ein Gebäude im Al-Maghazi-Flüchtlingslager in Deir al-Balah
تصویر: Omar Ashtawy/APA Images/Zumapress/picture alliance

حماس کے میڈیا کے مطابق غزہ کے ایک قصبے میں متعدد گھروں کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی حملوں میں کم از کم 73 فلسطینی ہلاک ہو گئے ہیں۔

طبی عملے کا کہنا ہے کہ فضائی حملوں میں بیت لاہیا قصبے میں ایک کثیر المنزلہ عمارت کو نشانہ بنایا گیا جس سے کئی قریبی مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔

حماس کی وزارت صحت کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں بیت لاہیا میں انڈونیشیا ہسپتال کی بالائی منزلوں کو نشانہ بنایا گیا اور اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے خوف و ہراس پھیل گیا۔

اسرائیلی فوج کا تاہم کہنا ہے کہ وہ ہسپتال کے قریب کارروائی کر رہی تھی لیکن ہسپتال کی جانب دانستہ طور پر  کوئی فائرنگ نہیں کی گئی۔

ایک اور اسرائیلی عہدیدار نے کہا کہ ہلاکتوں کی تعداد ’ممکنہ طور پر مبالغہ آمیز‘ ہے کیوں کہ یہ اسرائیلی فوج کی جانب سے جمع کردہ معلومات سے مطابقت نہیں رکھتی۔

Palästinensische Gebiete Gazastreifen | Israelischer Angriff auf ein Gebäude im Al-Maghazi-Flüchtlingslager in Deir al-Balah
تصویر: Omar Ashtawy/APA Images/Zumapress/picture alliance
https://p.dw.com/p/4lzuG
نیتن یاہو کا حزب اللہ پر قاتلانہ حملے کا الزام سیکشن پر جائیں
20 اکتوبر 2024

نیتن یاہو کا حزب اللہ پر قاتلانہ حملے کا الزام

Benjamin Netanjahu, Ministerpräsident des Staates Israel
تصویر: Kira Hofmann/picture alliance/AA/photothek.de

اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ پر انہیں قتل کرنے کی کوشش کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

قبل ازیں گزشتہ روز نیتن یاہو کے دفتر نے بتایا تھا کہ ایک ڈرون وسطی قصبے قیصریہ میں ان کی رہائش گاہ کی طرف داغا گیا، تاہم وہ اور ان کی اہلیہ اس وقت گھر پر موجود نہیں تھے۔

نیتن یاہو نے اس واقعے پر اپنے ایک بیان میں کہا، ’’ایران کی پراکسی حزب اللہ کی جانب سے آج مجھے اور میری اہلیہ کو قتل کرنے کی کوشش ایک سنگین غلطی تھی۔‘‘

بیان میں مزید کہا گیا، ’’تہران اور اس کے آلہ کار، جن میں لبنانی حزب اللہ بھی شامل ہے، جان لیں کہ جو کوئی بھی اسرائیلی شہریوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گا، اسے بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔‘‘

حزب اللہ نے ابھی تک اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی لیکن ہفتے کی رات اقوام متحدہ میں ایران کے مشن نے کہا کہ ’یہ کارروائی حزب اللہ کی جانب سے کی گئی‘ تھی۔

ش ح/م م/ع ا (ڈی پی اے، روئٹرز، اے پی، اے ایف پی)

https://p.dw.com/p/4lzuE